ریاست و ملک

جانشین شیخ الاسلام مولانا ارشد مدنی پانچویں امیرالہند اور جانشین امیرالہند رابع مفتی سلمان منصورپوری نائب امیر الہند منتخب

نئی دہلی: 3/جولائی (عصر حاضر) جمعیۃ علماء ہند کے نمائندہ اجلاس میں اکابر علماء کرام کی اتفاق رائے سے
حضرت مولانا سید محمد ارشد مدنی مدظلہ کو امیر الہند خامس اور مفتی سید محمد سلمان منصور پوری کو نائب امیر الہند خامس منتخب کرلیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اجلاس میں جمعیۃ علماء ہند کے نو منتخب صدر مولانا سید محمود اسعد مدنی نے مولانا ارشد مدنی صاحب کے نام کی تجویز پیش کی جس کو مہتمم دارالعلوم دیوبند مفتی ابو القاسم نعمانی اور دارالعلوم دیوبند کے مؤقر اساتذہ کرام نے اپنی تائید پیش کی۔ جس کے بعد باتفاق رائے مولانا ارشد مدنی صاحب کو پانچواں امیر الہند منتخب کرلیا گیا۔ اس کے بعد مولانا ارشد مدنی صاحب نے اپنی نیابت کے لیے جانشین امیرالہند رابع مفتی سید سلمان منصورپوری کا نام پیش کیا اور شرکاء اجلاس کی تائید سے انہیں نائب امیر الہند منتخب کرلیا گیا۔
واضح ہوکہ امیر الہند اول محدث کبیر ابو المآثر حضرت مولانا حبیب الرحمٰن اعظمی صاحب، امیر الہند ثانی، مولانا سید اسعد مدنی صاحب، امیر الہند ثالث، مولانا مرغوب الرحمٰن صاحب، امیر الہند رابع، مولانا قاری سید عثمان صاحب منصور پوری رہے اور پانچویں امیر الہند کے طور پر مولانا سید ارشد مدنی صاحب دامت برکاتہم کو منتخب کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×