ریاست و ملک

معروف صحافی حفیظ نعمانی کے انتقال پر جمعیۃعلماء کا اظہار تعزیت

ممبئی: 9؍ڈسمبر (پریس ریلیز) کہنہ مشق بزرگ بے باک و مشہور صحافی جناب حفیظ نعمانی صاحب کا کل شب دوران علاج انتقال ہوگیا۔انا للہ و انا الیہ راجعون
مرحوم حفیظ نعمانی اردو صحافیوں کی اُس نسل کے ممتاز صحافی تھے،جِس نے آزادی کے بعد ہندوستانی مسلمانوں کی رہنمائی کا فریضہ انجام دیا۔آپ نے حق و سچ لکھنے کی پاداش میں قید و بند کی صعوبتیں بھی برداشت کیں۔
مرحوم حفیظ نعمانی مشہور و معروف عالم دین حضرت مولانا منظوراحمد نعمانی ؒ کے صاحبزادے تھے۔پچھلے کئی سالوں سے ملک کے اہم روزناموں میں ان کے بے لاگ مضامین تواتر کے ساتھ شائع ہورہے تھے۔آپ حکمرانوں کے غلط فیصلوں کی بھی نشاندہی کرتے رہتے تھے۔ زبان و ادب کے ساتھ ملک و ملت کی تاریخ پر آپ کو کافی دسترس تھی۔
مولانا مستقیم احسن اعظمی صدر جمعیۃعلماء مہاراشٹر،مولانا حلیم اللہ قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء مہاراشٹر نے نعمانی صاحب کے انتقال پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا،اور اس کو صحافت کا بڑا نقصان بتایا۔انہوں نے مرحوم کے لئے دعاء مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا فرمائی۔ساتھ ہی ائمہ مساجد،ذمہ داران مدارس عربیہ اور جماعتی احباب سے مرحوم کے لئے ایصال ثواب کے اہتمام کی درخواست کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×
Testing