ریاست و ملک

کرناٹک کی بہادر طالبہ مسکان خان کو پانچ لاکھ کا چیک حوالے

منڈیا: 9؍فروری (پریس ریلیز) حضرت مولانا سید محمود اسعد مدنی صدر جمعیۃ علماء ہند کی ایماء پر جمعیۃ علماء کرناٹک کا ایک وفد مولانا مفتی افتخار احمد قاسمی صدر جمعیۃ علماء کرناٹک کی سرپرستی میں ضلع منڈیا پہنچا جس میں مفتی شمس الدین بجلی قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء کرناٹک کے علاوہ اراکینِ جمعیۃ جناب تفہیم اللہ معروف ، جناب رضوان بدر، جناب ساجد اختر شریک رہے اور منڈیا سے مفتی رضوان صاحب صدر جمعیۃ علماء منڈیا، مولانا ذبیح اللہ صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء منڈیا اور اراکین جمعیۃ علماء منڈیا بھی اس موقع پر موجود رہے ۔ حضرت مولانا سیدمحمود اسعد مدنی صدر جمعیت علماء ہند کے اعلان کردہ پانچ لاکھ کی رقم آج بروز بدھ بتاریخ :2022 /02 / 09 شام 5 بجے بذریعہ ڈی ڈی، بی کوم سیکنڈ ائیر کی طالبہ بی بی مسکان خان بنت جناب حسین خان صاحب کو دے دی گئی۔

اس انعام پر بی بی مسکان  نے حضرت مولانا سیدمحمود اسعد مدنی صاحب کا شکریہ ادا کیا اور جناب حسین خان صاحب نے آئے ہوئے وفد کا پرتپاک استقبال کیا اور بے انتہا خوشی کا اظہار فرمایا۔

ہم امید کرتے ہیں کہ بی بی مسکان خان اسی طرح نڈر ہو کر اپنے ایمانی جذبہ اور اپنے دین کی حفاظت کے ساتھ اپنی تعلیم مکمل کرے گی اور ملک ملت کا نام روشن کرے گی انشاءاللہ ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×
Testing