اسلامیات

کرناٹک کی بہادر طالبہ کو جمعیۃ علماء ہند کی طرف سے مبلغ پانچ لاکھ کا انعام

نئی دہلی: 8؍فروری (پریس ریلیز) اپنے آئینی و دینی حق کے لیے باد مخالف کی تند وتیز ہوا کے سامنے ڈٹ کر پورے حوصلے سے مقابلہ کرنے والی مہاتما گاندھی میموریل کالج اوڈوپی کی بہادر طالبہ بی بی مسکان خاں ولد محمد حسین خاں ضلع منڈیا کرناٹک کو صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے اپنی طرف سے اور جمعیۃ علماء ہند کی طرف سے پرخلوص مبارک باد دی ہے اور اس کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیاہے۔
انھوں نے اس موقع پر جمعیۃ علماء ہند کی طرف سے اس بہادر بیٹی کو بطور حوصلہ افزائی مبلغ پانچ لاکھ روپے نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ بی کام کی اس طالبہ نے اپنے حوصلے سے یہ پیغام دیا ہے کہ انصاف اور سچائی کو کوئی طاقت جھکا نہیں سکتی ،ساتھ ہی ملک کی بیٹیوں کو اپنے حق کے لیے لڑنے کا حوصلہ بھی دیا ہے اور ایمان کی حفاظت کی تعلیم دی ہے ۔ اس موقع پرجنرل سکریٹر ی جمعیۃ علماء ہند مولانا حکیم الدین قاسمی نے اس بہادر بیٹی کے اہل خانہ سے بات چیت کرکے صورت حال سے واقفیت حاصل کی اور یقین دلایا کہ جمعیۃ علماء ہندان کے ساتھ کھڑی ہے ۔

Related Articles

One Comment

  1. الحمد اللہ مسکان خاں عقابی آنکھیں شیرنی کی طرح چال اور گر جتی آواز میں نعرۂ تکبیر بتا تا ہے کہ مسلمانوں میں اب بھی حضرت سمیہ حضرت ام سلیم حضرت خنساء رضی اللہ عنہم اور زینب الغزالی فاطمہ اندلس احید فلسطین روبینہ کشمیر اور مصر کی اسماءبلتاجی جیسی بہادر ماؤں بہنوں اور بیٹیوں کی باقیات موجود ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×