احوال وطن

کاماریڈی کے موضع راجم پیٹ دواخانہ کا غریب خاندان گھر سے محروم‘ مکان شارٹ سرکٹ سے جل کر خاکستر

کاماریڈی: 15؍جنوری (عصرحاضر) محمد فیروز الدین پریس سکریٹری کے اطلاع کے مطابق کاماریڈی ضلع کے موضع راجم پیٹ دواخانہ کا غریب خاندان اچانک گھر سے محروم ہوگیا۔ 13 جنوری 2021 چہارشنبہ کی شب رات دیر گئے محمود صاحب ( ٹائر پمچر متوطن راجم پیٹ دواخانہ کا مکان شارٹ سرکٹ سے جل کر مکمل طور پر خاکستر ہوگیا اللہ کا شکر ہے کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اطلاع ملتے ہی جمعیۃ علماء کاماریڈی کا وفد حافظ محمد فہیم الدین صاحب منیری کی قیادت میں مقام پرپہنچ کر مکمل حالات کا جائزہ لیا، اس موقع سے الحاج سید عظمت علی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء نے اہل خیر حضرات سے متأثرہ خاندان کے تعاون کرنے کی پرخلوص گزارش کی، میر فاروق علی خازن جمعیۃ علماء نے متعلقہ عہدے داروں سے بات کی حکومتی سطح پر ہرممکن تعاون کا مطالبہ کیا مقامی سرپنچ ناگا راج و وارڈ ممبر عمران نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ انجن کو طلب کیا آگ بجھانے میں معاونت کی۔

اس سلسلے میں 14 جنوری 2021 کو حافظ محمد یوسف صاحب انور حلیمی نائب صدر جمعیۃ علماء، محمد اسماعیل صاحب کی قیادت میں میر فاروق علی خازن، محمد حمزہ، میر وجاھت علی، میر مبشر علی عامر مولانا منظور عالم صاحب مظاہری، مولانا نظر الحق قاسمی نگران مجلس تحفظ ختم نبوت کاماریڈی نے مخیر احباب کے تعاون سے اشیاء خورد ونوش و ضروریات زندگی کا مختصر سامان بستر کے علاوہ بارہ ہزار (12,000)روپئے نقد رقم متاثرین کے گھر پہنچ کر حوالے کیا انشاءاللہ بہت جلد ٹین شیڈ کا انتظام کیا جائے گا، متاثرین کی زندگی بھر کی پونجی جل کر خاکستر ہوگئی لہٰذا اہل خیر حضرات سےتعاون کی اپیل کی جاتی ہے،وزیراعلی حکومت تلنگانہ کے چندرشیکھر راؤ صاحب سے مطالبہ ہے کہ متاثرہ خاندان کو حکومت کی جانب سے فوری امداد فراہم کیا جائے اس کے علاوہ ڈبل بیڈ روم مکان فراہم کیا جائے، ریونیو ڈپارٹمنٹ ومحکمہ برقی کا ابھی تک کسی قسم کا مالی تعاون نہیں ہوا ہے، تعاون کے لیے احکامات جاری کئے جائیں۔
مزید تفصیلات کے لیے رابطہ
الحاج سید عظمت علی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء کاماریڈی
میر فاروق صاحب خازن جمعیۃ علماء کاماریڈی
9618156786
9866565786
9848787553

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×