ریاست و ملک

جمعیۃ علماء ورنگل کے زیر اہتمام تجہیز تکفین و تدفین سے متعلق تربیتی ورکشاپ

ورنگل: 9؍جنوری (صادق حسین) جمعیۃ علماء ورنگل کے زیر اہتمام ایک اہم تربیتی ورکشاپ بہ عنوان تجہیز تکفین و تدفین بہ تاریخ 10؍جنوری‘ بہ روزِ اتوار صبح 10؍بجے تا 1؍بجے دن بہ مقام مسلم کمیونٹی سنٹر ملگ روڈ ورنگل منعقد کیا جارہا ہے۔ جس میں جید علماء کرام و مفتیانِ عظام کے اہم ترین اور معلوماتی خطابات ہوں گے۔ نیز غسلِ میت‘ کفن ‘ دفن کی عملی تربیت بھی دی جائے گی۔ لہذا اس اہم موضوع سے دلچسپی رکھنے والے حضرات سے شرکت واستفادہ کی درخواست ہے۔ مجلس کے آخر میں سوال و جواب کا موقعہ بھی دیا جائے گا۔ مزید تفصیلات کے لیے ان نمبرات پر ربط کریں: 9440603070‘ 6281899201

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×