ریاست و ملک

جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا کے ضلعی اراکینِ عاملہ و منتظمہ کا اجلاس

گنٹور: 8؍جنوری (عصرحاضر) ریاستی جمعیۃ علماء کے زیر اہتمام تلنگانہ وآندھرا پردیش کے اضلاع نیلور تا سری کا کولم کے اراکینِ عاملہ ومجلس منتظمہ کا خصوصی اجلاس بتاریخ 7/جنوری 2021 صبح دس بجے بمقام لال تالاب مسجد، نزد بی آر اسٹیڈیم ضلع گنٹور آندھرا پردیش بصدارت حضرت حافظ پیر شبیر احمد صاحب مدظلہ صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھرا پردیش منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں جمعیۃ علماء کی خدمات، ممبر سازی، اور دیہی علاقوں میں جمعیۃ علماء کے قیام کے سلسلہ میں بات چیت ہوئی۔
اس موقع پر حافظ پیر خلیق احمد صابر صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھرا پردیش، ضلع گنٹور سے مفتی عبد الباسط صاحب قاسمی نائب صدر دینی تعلیمی بورڈ، قاری محمد عثمان صاحب، مفتی محمد اسماعیل صاحب،اوران کے ساتھی، ضلع نیلور سے مولانا الیاس صاحب معدنی نائب صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھرا پردیش، مولانا شیخ احمد صاحب، صدر جمعیۃ علماء ضلع نیلور، حاجی رحمت اللہ صاحب،اور ان کے ساتھ ایک وفد، ضلع انگول سے حافظ احمد شریف صاحب، محمد اقبال صاحب، مولانا عبد الرحیم صاحب، ان کے ساتھ ایک وفد، ضلع کرشنا سے مولانا حسین احمد صاحب ،مولانا عبد الرحیم صاحب، جناب قارق شبلی، ان کے ساتھ ایک وفد، کاکی ناڑا سے جناب محمد الطاف صاحب اور ان کے ساتھ ایک وفد، ایسٹ گوداوری سے محمد عادل صاحب، سریکا کولم سے مولانا عبد الرحمن رشیدی صاحب، مولانا عبد الوہاب صاحب ان کے ساتھ ایک وفد اس کے علاوہ منڈلوں اور تعلقہ جات کے جمعیۃ علماء کے ذمہ داران، کارکنان‘ علماء کرام اور حفاظ کرام کی ایک بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×