جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد کے زیر اہتمام شائع کردہ”تفہیم اسلام کورس”کی تقریب رسم اجراء
تانڈور: یکم؍جنوری (پریس نوٹ) آج بتاریخ 1جنوری 2021 بمقام دفتر جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد، اسکولس، کالجس اور عصری تعلیم یافتہ طبقہ کو دین اسلام کے بنیادی شعبوں اور تعلیمات سے واقف کروانے کے لئیے جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد کے زیر اہتمام شائع کردہ کتاب”تفہیم اسلام کورس”کا محترم محمد اصغر حسین صاحب ریٹائرڈ لکچرار اور محترم محمد ضیاء الدین ضیاء صاحب ریٹائرڈ لکچرر تانڈور کے ہاتھوں عمل میں آئی۔
واضح رہیکہ جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد کی جانب سے مؤرخہ 24 جنوری 2021 نیشنل گارڈن فنکشن ہال تانڈور میں اسکولس،کالجس اور عصری تعلیم یافتہ طبقہ کے لئے ایک مسابقہ بنام”تفہیم اسلام کورس”منعقد کیا جارہا ہے اور طلباء میں ذوق پیدا کرنے کے لئے گراں قدر انعامات بھی رکھے گئیے ہیں اس کے لئیے انتہائی سہل اور آسان انداز میں اسکولس اور کالجز کے طلباء کا خیال کرتے ہوئے اردو اور رومن انگلش میں *مولانا محمد عبداللہ اظہر صاحب قاسمی صدر جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد* نے ایک کتاب بنام”تفہیم اسلام کورس”کے دو حصے ترتیب دیا ہے حصہ اوّل کالجز کے طلباء اور عصری تعلیم یافتہ احباب کے لئیے جبکہ حصہ دوم اسکولس کے طلباء کے لئیے ہوگی۔
اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے محترم اصغر حسین صاحب نے کہا کہ موجودہ حالات میں نسل نو کو دین سے واقف کرانے کے لئے جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد کی خدمات قابل تحسین ہیں اور نوجوانوں کو چاہئیے کہ ان کتابوں کا مطالعہ کرکے اس مسابقہ میں ضرو بالضرور حصہ لیں اور دیگر مہمانان نے بھی جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد کی کافی سراہنا کرتے ہوئے موجودہ ناگفتہ بہ حالات میں اس کو عظیم خدمت قراردیا۔
اس موقعہ پر تعلیمی میدان میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شہر تانڈور کی معزز شخصیات محترم محمد اصغر حسین صاحب ریٹائرڈ لکچرار،محترم محمد ضیاء الدین ضیاء صاحب ریٹائرڈ لکچرار،محترم محمد اسد اللہ صاحب پرنسپل گورنمنٹ اسکول ترمامڑی،محترم قاضی سید قاری شکیل صاحب صاحب نظامی،محترم محمد طاہر قریشی صاحب چیف پروموٹر الماس انٹرنیشنل اسکول تانڈور اور اراکین جمعیۃ میں سے مولانا محمد عبدالباسط صاحب رشادی کوڑنگل خازن جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد،حافظ یوسف صاحب کوڑنگل،ڈاکٹر حافظ محمد عبدالسلام صاحب،حافظ محمد مقبول صاحب،حافظ آصف صاحب رشیدی،حافظ محمد عبدالقادر صاحب،مولانا عبدالرحمن اطہر قاسمی،حافظ محمد رئیس الدین،مولانا سید فراست علی صاحب قاسمی،مولانا نصیر الدین صاحب قاسمی،مولانا اظہر الدین صاحب قاسمی،مفتی سید شکیل صاحب قاسمی،مولانا عبیداللہ شاکر صاحب قاسمی،مفتی سعید صاحب قاسمی،حافظ زبیر صاحب کرنکوٹ اور حافظ محمد نصیر صاحب کوڑنگل کے علاوہ دیگر اراکین جمعیۃ موجود تھے۔