ریاست و ملک

نئی نسل کو سیرت ِ رسولﷺ سے واقف کرانا اہم ذمہ داری: حافظ پیر شبیر احمد

کریم نگر: 28؍دسمبر (پریس ریلیز) حافظ عبدالمجید اشتیاق سکریٹری جمعیۃ علماء کریم نگر کی اطلاع کے مطابق جمعیۃ علماء کریم نگر کے زیر اہتمام 27؍ڈسمبر بروز اتوار صبح 11؍بجے این این گارڈن میں جلسہ سیرت النبیﷺ وتقسیم انعامات حافظ پیر شبیر احمد صدر جمعیۃ علماءتلنگانہ وآندھرا کی صدارت اور مفتی محمد یونس القاسمی صدر جمعیۃ علماءکریم نگر کی زیر نگرانی منعقد ہوا۔ جمعیۃ علماءکریم نگر کے زیر اہتمام گزشتہ 11؍سالوں سے اسکولس وکالج کے طلباءوطالبات کے لئے سیرت النبی ﷺ کا معلوماتی ومسابقتی امتحان منعقد کیا جارہا ہے،تاکہ اسکولوں میں پڑھنے والے طلباء بھی نبی کریمﷺ کی حیات ِ مبارکہ سے واقف ہو اور آپﷺ کی زندگی کو پڑھ کر امتحان میں حصہ لیں،الحمدللہ ۱۱سالوں سے کامیابی کے ساتھ یہ انعامات ہورہے ہیں ،امتحان میں کامیاب ہونے والے طلباء میں قیمتی انعامات بھی تقسیم کئے جاتے ہیں۔اس موقع پر مولانا محمد عمرفاروق قاسمی صدر سٹی جمعیۃ علماءکریم نگرنے سیرت ِ رسول ﷺ سے واقفیت پیداکرنے ،اورآپﷺ کی سنت پر عمل کرنے کی زوردیااور کہا کہ ان امتحانات کا مقصد طلباء میں سیرت ِ رسول ﷺ کا شوق پیداکرناہے تاکہ وہ آپ ﷺ کی زندگی کوپڑھ کرعمل کرنے والے بنیں،اللہ تعالی نے انسانوں کی کامیابی نبی کریمﷺ کے طریقے پر چلنے میں رکھی ہے،موجودہ حالات میں ہماری اہم ترین ذمہ داری ہے کہ سیرت ِ رسول ﷺ کو خوب پڑھیں۔مولانا حافظ پیر شبیر احمد صدر جمعیۃ علما ء کریم نگر نے اپنے صدارتی خطاب میں تفصیل سے جمعیۃ علماء ہند کے آغازاورکارناموں پر روشنی ڈالی ،کہا کہ ۱۹۱۹ء میں جمعیۃ علماء ہند کا قیام عمل میں آیا،اس ملک کو انگریزوں سے آزادی دلانے ،ملک وملت کی سالمیت کے لئے فکر کرنے والی عظیم جماعت جمعیۃ علماء ہے۔پورے ملک مختلف میدانوں میں دینی خدمات کا عظیم سلسلہ رکھنے والی جماعت جمعیۃ علماء ہے۔رفاہی اور فلاحی اعتبار سے بھی جمعیۃ علماء کی ناقابل فراموش خدمات ہیں۔ابھی حالیہ حیدرآباد کے سیلاب متاثرین کے لئے جمعیۃ علماء نے تقریبا ۵۵ لاکھ سے زائد مالیاتی تعاون متاثرین کا کیا ہے۔سیرت النبیﷺ کے یہ امتحانات کے انعقاد کا سہرا بھی جمعیۃ علماکے سر جاتا ہے،پوری ریاست میں جمعیۃ ہی نے اس کی طرف پہل کی اور اسکولوں کے طلباء میں دینی شعور بیدارکرنے کے لئے باضابطہ مختصر کتابچوں کو تیار کروایا،جمعیۃ علماکریم نگر کے تمام ذمہ داران قابل ِ مبارک باد ہیں کہ جن کی فکروں اور کوششوں سے یہ امتحانات کا کامیاب سلسلہ چل رہاہے۔مفتی محمدیونس القاسمی صدر جمعیۃ علماء کریم نگر نے جمعیۃ علماء سے وابستہ ہونے اور اس کا ممبر بننے کی ترغیب دی ،تاکہ اس عظیم جماعت کی قوت وطاقت میں مزید اضافہ ہواور ہم اکابرین کی اس جماعت کا حصہ بن کر ملک وملت کی دینی خدمات دے سکے۔مفتی محمد نوید سیف حسامی جنرل سکریٹری دینی تعلیمی بورڈ کریم نگر نے انگریزی نتائج کا اعلان کیا،مفتی محمد غیاث محی الدین نائب صدر نے اردو نتائج کا اعلان کیا۔اردو میڈیم گروپ (۱)ششم تا ہشتم میں انعام اول حسنی خاتون ،ایم ایس اسکول ،انعام ِ دوم صفورہ خدیجہ اور انعام ِ سوم حبیب النساءنے حاصل کیا،اردو میڈیم گروپ (۲ )نہم تا دہم میں انعام اول مطیبہ کونین دکن ہائی اسکول،انعام دوم سمیہ پروین دکن ہائی اسکول،اورانعام سوم رقیہ کلثوم نے حاصل کیا،اردومیڈیم گروپ (۳)انٹروڈگری میں انعام اول سید عدنان سہیل ،انعام ِ دوم فائزہ مہناز،انعام سوم شیماتزئین نے حاصل کیا۔انگلش میڈیم گروپ (۱) میں انعام اول محمد فرحان نوابس انٹرنیشنل اسکول،انعام دوم عائشہ ماہین ،لکش اسکول،انعام سوم سوہامہوش نوابس اسکول نے حاصل کیا۔گروپ (۲)میں انعام اول زینب فاطمہ ،ہدی اسکول ،انعام دوم محمد کاشف حسین ،نوابس اسکول،انعام سوم ثمرین ثنا یونائٹیڈ اسکول نے حاصل کیا،انگلش میڈیم گروپ (۳) میں انعامِ اول سیدہ سمیہ آفرین ،مدیحہ فاطمہ بنت حافظ محمد وسیم الدین ،سری چائتنیا،اور انعام سوم ثوبیہ تحریم نے حاصل کیا۔اس موقع پر مفتی عبدالحمید قاسمی صدر دینی تعلیمی بورڈ کریم نگر،مفتی محمد شعیب علی قاسمی ،مفتی خواجہ غفران الدین اسعدی ،مولانا محمدآصف الدین دبیر حسامی ،حافظ سید رضوان جنرل سکریٹری سٹی جمعیۃ علماءکریم نگر،حافظ محمد اسماعیل راشد ،سکریٹری جمعیۃ علماء کریم نگر،احمدندیم الدین اقبال نائب صدر سٹی جمعیۃ ،سرورشاہ بیابانی صدراردو ٹیچرس،مولانا شاداب قاسمی ،مفتی ابوطلحہ قاسمی ،مولانا خواجہ معین الدین قاسمی ،مولانا محمد اشرف قاسمی ،مولانا محمد سمیر قاسمی ،مولانا محمد عابد خلیل حسامی ،حافظ محمد یسین کے علاوہ دیگر موجود تھے۔مفتی محمد صادق حسین قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء کریم نگر نے جلسہ کی کاروائی چلائی،مفتی محمد غیاث محی الدین صاحب کی دعا پر جلسہ اختتام پذیر ہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×