احوال وطن

جمعیۃ علماءکریم نگر کے زیراہتمام سیرت النبیﷺ امتحان کا کامیاب انعقاد

کریم نگر: 13؍دسمبر (پریس ریلیز) مفتی محمد صادق حسین قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء کریم نگر کے بموجب جمعیۃ علماءکریم نگر کے زیر اہتمام ہرسال کی طرح اس سال بھی ۱۳ ڈسمبر بروز اتوار این این گارڈ ن اشوک نگر میں اسکولس کے طلباء وطالبا ت کے درمیان سیرت النبیﷺ معلوماتی ومسابقتی امتحان کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔جمعیۃ علماءکریم نگر گزشتہ ۱۱ سال سے سیرت النبیﷺ کے امتحانات عصری اسکولس کے طلباء وطالبات کے درمیان منعقد کررہی ہے۔مفتی محمدیونس القاسمی صدر جمعیۃ علماء کریم نگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ ان امتحانات کا مقصدطلباء کو نبی کریمﷺ کی سیرت سے واقف کروانا ہے۔الحمدللہ ہرسال بڑی تعداد میں طلباء شریک ہوتے ہیں،اس مرتبہ بھی یہ امتحان کامیاب انداز میں منعقد ہوا۔ان شاء اللہ ۲۷ ڈسمبر کو دن میں۱۱ بجے تقسیم انعام کا جلسہ این این گارڈ میں ہی منعقد ہوگا۔اردو ،انگلش کے تین گروپ ششم تا ہشتم ،نہم تا دہم اور انٹر وڈگری کے طلباء نے اس امتحان میں حصہ لیا۔اس موقع پر مفتی محمدغیاث محی الدین نائب صدر ،مولانا محمد عمر فاروق قاسمی صدر سٹی جمعیۃ علماء،مفتی محمدعبدالحمید قاسمی صدر دینی تعلیمی بورڈکریم نگر،مفتی محمدنوید سیف حسامی جنرل سکریٹری دینی تعلیمی بورڈ،حافظ محمد وسیم الدین خازن جمعیۃ علماء،مفتی خواجہ غفران الدین اسعدی،مفتی محمد شعیب قاسمی،حافظ عبدالمجید اشتیاق،حافظ محمد اسماعیل راشد،مولانا محمدشاداب قاسمی،مولانا اشرف قاسمی،مولانا خواجہ معین الدین قاسمی ،مولانا عبدالروف قاسمی،حافظ یسین ،حافظ ذیشان ،حافظ محمد عمران حضور آباد،مولانانذیرقاسمی جمی کنٹہ،حافظ محمد امجدسلطان آبادکے علاوہ محمد اخترعلی صدر انجمن ترقی اردوکریم نگر،محمد عبدالصمد نواب جنرل سکریٹری انجمن ترقی اردو،عباس سمیع سابقہ ڈپٹی مئیر،حافظ احمد منقبت شاہ خان صدر قاضی وصدرجمعیۃ الحفاظ کریم نگرموجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×