احوال وطن

قاضی افضل شریف صاحب کے سانحہ ارتحال پر جمعیۃ علماء ضلع کاماریڈی کا اظہار تعزیت

کاماریڈی: 8؍ڈسمبر (پریس ریلیز) حافظ محمد فہیم الدین منیری صدر جمعیۃ علماء کاماریڈی،الحاج سید عظمت علی جنرل سکریٹری واراکین جمعیۃ علماء ضلع کاماریڈی نے حضرت مولانا قاضی افضل شریف صاحب صدر جمعیۃ علماء گریٹر حیدرآباد کے سانحہ ارتحال کو ملت ِاسلامیہ کا نقصان قرار دیا،آپ جمعیۃ علماء ہند حیدرآباد کے ایک عرصہ سے صدر ہیں آپ خانودۂ مدنی سے قلبی تعلق رکھتے تھے حیدرآباد میں آپ کی صدارت میں کی گئی خدمات آپ کیلئے صدقہ جاریہ ہیں،کاماریڈی جمعیۃ سے بھی آپ کا خاص تعلق تھا،جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھراکے عاملہ کے اجلاس میں آپ برابر شریک رہتے اپنے گراں قدر مشوروں سے نوازتے ۔قاضی صاحب اب اس دارفانی سے داربقاء کی کوچ کرگئے ،اللہ تعالیٰ اپنے فضل وکرم سے حضرت قاضی صاحب رحمۃاللہ علیہ کو جوارِ ر حمت میں جگہ عطاء فرمائے،آج جمعیۃ علماء اپنے محب اور بزرگ شخصیت سے محروم ہوگئی اللہ تعالیٰ اپنا خاص فضل فرماکر جنت الفردوس میں جگہ عطاء فرمائے حضر ت کے لواحقین کو کو صبر جمیل عطاء فرمائے جمعیۃ علماء کاماریڈی تمام علماء ،حفاظ،آئمہ مساجد سے ایصال ثواب ودعاء مغفرت کی پرخلوص گذارش کرتی ہے۔۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×