ریاست و ملک

فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت‘ اظہار خیال کی آزادی نہیں بلکہ مغرب کی اسلام دشمنی: حافظ پیر شبیر احمد

حیدرآباد: 29؍ اکٹوبر (پریس ریلیز)  حافظ پیر شبیر احمد صدر جمعیتہ علماء تلنگانہ وآندھرا پردیش نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ انسانیت کی سب سے محترم شخصیت یعنی محسنِ انسانیت حضرت محمدﷺجن کا احترام اۡن کے ماننے والوں کے نزدیک ہی نہیں، اغیار اور انصاف پسند مستشرقین کے یہاں بھی مسلّم ہے‘ نہ جانے کیوں بعض نا ہنجار، اسلام اور مسلمانوں کو دیکھ کر پیچ و تاب کھانے والے، باربار آپ ﷺکی شانِ اقدس میں گستاخیاں کرتے رہتے ہیں؟ افسوس ہزار بار افسوس آج اخلاق و وفا کے پیکر کی تضحیک کی ناپاک کوششیں کی جارہی ہیں، جس نے حیوان نمالوگوں کو انسانیت کا عملی درس دیا۔ تم خواہ کتنے ہی جتن کر لو، لیکن کامیاب نہیں ہو سکتے، اس لیے کہ محمد مصطفیٰ ﷺ کے ناموس کی حفاظت کی ذمّے داری خود اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے لی ہے۔تم بہت جلد اپنے انجامِ بد کو پہنچ کر رہو گے، اور یہ بدرِ منیر ہمیشہ ہمیش اپنی نورانی کرنوں کے ساتھ چمکتا دمکتا رہے گا۔ ان شاء اللہ صدر محترم نے کہا کہ ابھی حالیہ دنوں میں فرانس کے صدر ایمانیول میکرون کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کی عمومی اشاعت اور اس ناپاک حرکت کی شدید مذمت کرتے ہیں۔فرانس صدر نے جو رویہ اختیار کیا ہے، وہ ایک بدبختانہ عمل ہے۔ اس سے دنیا بھر کے اربوں مسلمانوں کے دلوں کو شدید ٹھیس پہنچی ہے اور یہ عمل ہر طرح سے لائق مذمت ہے۔ یہ اظہار خیال کی ا زادی نہیں بلکہ مغرب کی اسلام دشمنی، تہذیب باختگی اور اخلاقی دیوالیہ پن کی واضح علامت ہے۔ آزادی اظہار رائے اور جمہوریت کے سلسلے میں مغرب کا دوغلا رویہ ایک تاریخی حقیقت بن چکا ہے۔ہمارا ہندوستان مختلف مذاہب اور تہذیبوں کا گہوارہ ہے اور مذہبی شخصیات کا احترام اس سرزمین کی تاریخ رہی ہے ؛ مگر افسوں حکومت ہند کو بھی چاہیے تھا کہ اس سلسلے میں کروڑوں مسلمانوں کے جذبات کا خیال رکھتے ہوئے فرانس کے صدر ایمانیول میکرون کی مذمت کے نے کے بجائیں اس کی تائید کرکے ہندوستان کے 22کڑوں مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیسں پہچائیں ہیں ۔ صدر محترم نے عالم اسلام اور ہندوستان کے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ فرانس کی تمام مصنوعات کا بائیکاٹ کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×