ریاست و ملک

شہر حیدرآباد کی تباه کن بارش سے متأثرہ خاندانوں کی امداد افرادِ امت کی ذمہ داری

حیدرآباد: 16؍اکتوبر (پریس ریلیز) شہر حیدرآباد کی حالیہ تباہ کن بارش سے پریشان حال افراد کی مدد امت کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے، ہزاروں لوگ بے گھر ہوچکے ہیں، جب تک پانی کی نکاسی نہ ہو اس وقت تک لوگ بے بس ہیں، لہذا ایسے خاندانوں میں جمعیۃ علماء ہند تلنگانہ وآندھرا کے صدر محترم  مفتی غیاث الدین صاحب رحمانی و قاسمی کی ہدایت پر مختلف علاقوں میں حافظ وسیم جاوید جنرل سکریٹری، حافظ جہانگیر فیضی صاحب صدر جمعیۃ یوسف گوڑہ حیدرآباد، نوجوانوں پر مشتمل ایک ٹیم مستقل  کام کررہے ہے۔ جمعیۃ علماء ضلع کاماریڈی کے ذمہ داران و کارکنان ضلع کاماریڈی کے مسلمانوں سے خصوصی گزارش کرتی ہیکہ مصیبت کی اس گھڑی میں دامے درمے قدمے سخنے بھرپور تعاون فرمائیں، آپ کا تعاون بذریعہ  مفتی محمود زبیر صاحب قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ہند تلنگانہ وآندھرا پردیش مستحقین تک پہونچایا جائے گا۔
اپیل کنندگان حافظ محمد فہیم الدین منیری صدرجمعیۃ علماء ہند ضلع کاماریڈی، الحاج سید عظمت علی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء کاماریڈی۔  تعاون وتفصیلات کے لئے رابطہ کریں۔   مفتی عمران خان صاحب 8686153343  حافظ محمد یوسف انور حلیمی صاحب 9848577257  میر فاروق علی صاحب (خازن) 9866565786  اسماعیل بھائی حلقہ بلال 9441156838  عبدالقیوم بھائی حلقہ مدینہ، 9959807840  حافظ تقی الدین حلقہ نور 9652060611

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×