احوال وطن

پلے پرگتی اسکیم کے تحت شمشان گھاٹوں کی طرح قبرستانوں اور عید گاہوں کی بھی حصار بندی کی جائے

نظام آباد: 7/فروری (پریس ریلیز)  مولانا غلام رسول قاسمی جنرل سیکریٹری جمعیت علماء کی اطلاع کے بموجب۔ آج مورخہ 7/فروری 2022ء کو حافظ محمد لئیق خان صدرجمعیت علماء کی قیادت میں جمعیت علماء ضلع نظام آباد کے ذمہ داران کا ایک وفد ضلع کلکٹر سی نارائن ریڈی صاحب سے ملاقات کرتے ہوئے ایک میمورنڈم حوالے کیاگیا اور ضلع کلکٹر سے نمائندگی کرتے ہوئے یہ گذارش کی گئی کہ تلنگانہ حکومت کی ایک اسکیم پلے پرگتی کے تحت پورے تلنگانہ اسٹیٹ میں شمشان گھاٹ اور دیگر مذہبی برادریوں کے لئے بجٹ منظور کرتے ہوئے حصار بندی وکمپاؤنڈ وال کے تعمیراتی کام انجام دۓ جارہے ہیں اسی طرح مسلم قبرستان وعیدگاہوں کی حصار بندی کے لئے بھی بجٹ منظور کرتے ہوئے پورے ضلع نظام آباد کے منڈل وتعلقہ جات گاؤں دیہاتوں میں پلے پرگتی اسکیم کے تحت بجٹ منظور کرتے ہوئے عیدگاہوں وقبرستانوں کی حصار بندی ودیگر تعمیراتی کام انجام دینے کے لئے نمائندگی وگذارش کی گئی جس پر ضلع کلکٹر نظام آباد نے جمعیت کے وفد کو بھر پور تیقن دیا اور جلد از جلد پلے پرگتی اسکیم کے تحت بجٹ منظور کرتے ہوئے کاموں کے آغاز کرنے کا وعدہ کیا ۔ اس وفد میں مولانا غلام رسول قاسمی جنرل سیکریٹری جمعیت علماء حافظ حکیم سیکریٹری حافظ اشرف خازن حافظ وسیم این آرآی سیکریٹری ودیگر موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×