احوال وطن

مولانا معز الدین قاسمی اور الحاج حبیب اللہ کیلئے تعزیتی پروگرام

کانپور16؍ستمبر(ای میل)جمعیۃ علماء ہند کی مجلس عاملہ کے مؤقر رکن اور امارت شرعیہ ہند کے ناظم اور ادارہ مباحث الفقیہہ کے روح رواں مولانا معزالدین احمدصاحب قاسمی ؒاورشہری جمعیۃ علماء کانپور کے قدیم رکن و نائب صدر محترم جناب الحاج حبیب اللہ صاحبؒ کے سانحہ ارتحال پر جمعیۃ علماء شہر و محکمہ شرعیہ و دارالقضاء کانپور کی جانب سے ایک تعزیتی نشست بتاریخ 28/محرم الحرام 1442ھ مطابق 17/ستمبر 2020ء بروزجمعرات 2بجے دن بعد ظہر بمقام دفتر شہری جمعیۃ علماء،جمعیت بلڈنگ رجبی روڈ کانپور میں الحاج ڈاکٹر حلیم اللہ خاں صاحب، صدر جمعیۃ علماء شہر کانپورکی زیر صدارت منعقد ہو رہی ہے۔مولانا امین الحق عبد اللہ قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء کانپور نے جمعیۃ علماء کانپور کے تمام اراکین و عہدیداران سے وقت مقررہ پر تعزیتی نشست میں شرکت کی درخواست ہے۔انہوں بتایا کہ جمعیۃ کے اراکین و عہدیداران کو دعوت نامے ارسال کئے جا چکے ہیں، اگر کسی وجہ سے دعوت نامہ موصول نہیں ہو سکا ہو تو اسی خبر کو دعوت نامہ سمجھ وقت مقررہ پر شرکت فرمائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×