ریاست و ملک
مولانا معزالدین احمد ناظم امارت شرعیہ ہند کے لیے دعائے صحت کی اپیل
نئی دہلی: 10/ستمبر (پریس ریلیز) جمعیۃ علماء ہند کے صدر امیر الہند مولانا قاری سید محمد عثمان منصورپوری نے اپنے صحافتی بیان میں ناظم امارت شرعیہ ہند ورکن مجلس عاملہ جمعیۃ علماء ہند مولانا معزالدین احمد کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعاء کی اپیل کی ہے۔ مولانا موصوف کئی دنوں سے دہلی کے میکس ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ان پر جان لیو ا بیماری کا اثر ہے، قلب بھی متاثر ہوا ہے، سانس کی بحالی میں لگاتار دشواری ہو رہی ہے۔ڈاکٹروں نے آج ان کی حالت کو بہتری کی طرف مائل بتایا ہے لیکن ابھی طبی حالت نازک ہے۔
صدر جمعیۃ علماء ہند نے بارگاہ رب العزت میں مولانا موصوف کی جلد صحت یابی کی دعاء کی ہے اور بالخصوص اپنے متعلقین، جماعتی احباب اور ارباب مدارس سے ان کی سلامتی صحت کے لیے خصوصی دعاء کی اپیل کی ہے۔
صدر جمعیۃ علماء ہند نے بارگاہ رب العزت میں مولانا موصوف کی جلد صحت یابی کی دعاء کی ہے اور بالخصوص اپنے متعلقین، جماعتی احباب اور ارباب مدارس سے ان کی سلامتی صحت کے لیے خصوصی دعاء کی اپیل کی ہے۔