احوال وطن

سکریٹریٹ کی شہید کردہ مساجد کی اسی مقام پر تعمیر کی جائے

نرمل: 25؍اگست (عبدالعزیز ہاشمی) آج بتاریخ :25/ اگسٹ 2020 کو جمعیۃ علماء ہند (ارشد مدنی)نرمل کا ایک وفد، حضرت مولانا مفتی غیاث الدین رحمانی صاحب ، صدر جمعیۃ علماء ہند تلنگانہ وآندھرا کی ایماء پر سکریٹریٹ کی شہید مساجد کی اسی مقام باز تعمیر کے مطالبے کو لے کر کلکٹر آفس نرمل پہنچا ،جہاں کلکٹر نرمل مشرف فاروقی کو ایک یادداشت پیش کی گئی اس موقع پر مفتی عبدالعلیم فیصل قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ہند نرمل اور مفتی احسان شاہ قاسمی نے اپنے مشترکہ صحافتی بیان میں کہا کہ:
سکریٹریٹ کی دو مساجد کی شہادت موجودہ ریاستی حکومت کی سنگین غلطی ہے، جس کے سبب ریاست کے عام مسلمانوں میں حکومت کے تئیں شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے،نیز دفاتر معتمدی کے احاطے میں دو مساجد کی مسماری اور ٹی آر ایس حکومت کے اختیار کردہ مبہم مؤقف کے ردعمل میں ہم یہ وضاحت ضروری سمجھتے ہیں کہ مسلمان کسی صورت مساجد کی ان کی موجودہ مقام پر عاجلانہ تعمیر سے کم کچھ بھی قبول نہیں کرے گا ،مساجد کی مسماری پر ہم غم زدہ بھی ہیں اور شرمندہ بھی مگر ہم علماء کبھی مساجد کی مسماری پر خاموش نہیں رہیں گے اور ہم حتی المقدور ان کے تحفظ کے لئے کوشاں رہیں گے
لہذا ریاستی حکومت سے ہم پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ سکریٹریٹ کی شہید کردہ دونوں مساجد کی اسی مقام پر تعمیر نو کے سلسلے میں جلد از جلد اپنا موقف واضح کرے، صریح انداز میں شہید مساجد کی ان کے اپنے مقام پر تعمیر کا اعلان کرے اور سکریٹریٹ عمارات کی تعمیر سے قبل مساجد کی تعمیر کرتے ہوئے وہاں پر عبادات کے آغاز کو یقینی بنائے نیز سکریٹریٹ کے مجوزہ نقشے کے ساتھ ساتھ شہید مساجد کے مجوزہ نقشے کا بھی واضح طور پر اعلان کرے۔ وفد میں صدر جمعیۃ علماء ہند نرمل مفتی کلیم الدین قاسمی، مفتی عبدالحکیم قاسمی،مفتی عرفان اشاعتی، مولانا امتیاز خان مفتاحی، مولانا مبین قاسمی امام وخطیب جامع مسجد نرمل،خواجہ یوسف احمد معتمد مدرسہ روضۃ العلوم نرمل، مولانا قاسم رحمانی ، مولانا عبدالعزیز ہاشمی اورحافظ انور ودیگر شریک تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×