ریاست و ملک

عیدالاضحی کے موقع پر مسلمانوں کو قربانی کا اہم فریضہ ادا کرنے کی اجازت دی جائے

ممبئی: 13؍جولائی (پریس ریلیز) مسلمانوں کا اہم مذہبی تہوار عیدالاضحی کو شرعی طور پر ادا کرنے کی اجازت دیئے جانے کے تعلق سے جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) نے گذشتہ دنوں چیف منسٹر آف مہاراشٹرادھو ٹھاکرے، ہوم منسٹرانیل دیشمکھ، وزیر اقلیتی بہبو د نواب ملک اور کمشنر آف ممبئی میونسپل کارپوریشن کوخطوط روانہ کیئے تھے لیکن ابھی تک انتظامیہ کی جانب سے کوئی فیصلہ نہیں کی گیا گیا۔ اس ضمن میں آج جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے جنرل سیکریٹری مولانا حلیم اللہ قاسمی نے کہا کہ 17 جولائی تک اگر انتظامیہ کی جانب سے قربانی کی اجازت کا اعلان نہیں کیا گیا تو جمعیۃ علماء ہائی کورٹ سے رجوع ہوگی۔
انہوں نے کہاکہ جمعیۃ علماء نے وزیر اعلی مہاراشٹر ادھو ٹھاکر ے سمیت دیگر وزراء اور ممبئی میونسل کمشنر سے درخواست کی تھی کہ وہ دیونار سلاؤٹر ہاؤس سمیت ریاست کے عارضی مذبح خانوں میں عیدالاضحی کے موقع پر مسلمانوں کو بکرے اور بڑے ک جانوروں (اجازت شدہ) کی قربانی کرنے کی اجازت دیں نیز وہ اس تعلق سے متعلقہ محکموں کے افسران کو حکم جاری کریں کہ قربانی کے لیئے سلاٹر ہاؤسیس کو تیار کریں جیسا کہ حسب سابق ہوتا رہا ہے۔
مولانا حلیم اللہ قاسمی نے کہا کہ مسلم ایم ایل ایز، انتظامیہ اور وزراء کی میٹنگ ہورہی ہیں لیکن کوئی مثبت فیصلہ اب تک نہیں لیا گیا ہے جس کی وجہ سے مسلمانوں میں بے چینی پھیلی ہوئی ہے حالانکہ ماضی میں ملک کی مختلف ہائی کورٹوں نے قربانی کو مسلمانوں کا اہم مذہبی فریضہ تسلیم کرتے ہوئے مسلمانوں کو قربانی کی اجازت دی تھی۔ اس تعلق سے آج ریاست کے مسلم وزراء اور اراکین اسمبلی کو بھی خطوط ارسال کیئے گئے ہیں۔
مولانا حلیم اللہ قاسمی نے کہا کہ اسلام میں قربانی کا کوئی بدل نہیں ہے، جس بھی مسلمان پر قربانی واجب ہے اسے ہر حال میں یہ فریضہ ادا کرنا ہوگا۔لہذ اان سب باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مسلمانوں کو عیدالاضحی کے موقع پر حسب سابق قربانی کرنے کی اجازت دی جانی چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ بی ایم سی اور منترالیہ سے اپنے ذرائع سے معلومات حاصل کی تو پتہ چلا کہ عیدالاضحی پر قربانی کولیکر ابھی تک حکومت کی جانب سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے اور اس تعلق سے ممبئی کے سب سے بڑے مذبح خانہ دیونار میں کسی بھی طرح کی تیاری شروع نہیں ہوئی ہے جس کی وجہ سے مسلمانوں میں بے چینی بڑھ رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×