احوال وطن

بچوں کی دینی تعلیم کا بندوبست پانی اور غذا سے بھی زیادہ اہم: مولانا محمد عبداللہ اظہر قاسمی

تانڈور: 28؍دسمبر (پریس ریلیز) آج دفتر جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد پر قدیم و جدید تمام مکاتب کے اساتذہ اور جمعیۃ کے ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد عبداللہ اظہر صاحب قاسمی صدر جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد نے کہا کہ موجودہ دور میں مسلم بچوں کی دینی تعلیم کا مناسب بندوبست کرنا انہیں پانی اور غذا فراہم کرنے سے بھی زیادہ اہم کام ہے مولانا نے حضرت مولانا محمد عبدالقوی صاحب دامت برکاتہم صدر دینی تعلیمی بورڈ تلنگانہ وآندھرا کے حوالے سے کہا کہ موجودہ وقت میں شہر شہر گاؤں گاؤں“جنگی پیمانے”پر مکاتب کے قیام کی ضرورت ہے اور آنے والی نسلوں میں دین کے باقی رہنے اور عقائد کے محفوظ رہنے کا واحد مؤثر ذریعہ ہے۔
ان 13 مکاتب کے قیام کے بعد تعلقہ تانڈور کے دو بڑے منڈل(تانڈور اور پدے مول)کے تمام دیہاتوں میں جمعیۃ کے مکاتب قائم ہوچکے ہیں جن میں پڑھانے والے اساتذہ کی تنخواہیں جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد ہی ادا کرتی ہے الحمدللہ اور آئندہ دو مہینوں میں بقیہ دو منڈل(بشیر آباد اور یالال)کے احاطے کا ارادہ ہے۔فالی اللہ المستعان
ان تمام مکاتب کی باقاعدہ نگرانی حافظ محمد عبدالقادر صاحب اور حافظ مرزا مجاہد بیگ صاحب کرتے ہیں یہ حضرات مکاتب کے دورے اور تعلیمی نگرانی بھی کرتے ہیں نیز وقتا فوقتا گاؤں کے مرد وخواتین کو جوڑ کر دینی شعور بیداری پروگرامز کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے۔
اس موقع پر ڈاکٹر حافظ عبدالسلام صاحب نائب صدر جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد،مولانا عبدالرحمن اطہر قاسمی،حافظ محمد رئیس الدین سیکریٹری جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد،مولانا عبیداللہ شاکر قاسمی،حافظ محمد عبدالقادر صاحب و حافظ مرزا مجاہد بیگ صاحب(نگران مکاتب)موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×