• ہمارے بارے میں
  • رابطہ
ہفتہ, جنوری 28, 2023
  • Login
Asre Hazir Portal
  • عصر حاضر نیوز
    • حیدرآباد و اطراف
    • ریاست و ملک
    • عالمی خبریں
  • مضامین و مقالات
    • اداریہ
    • اسلامیات
    • سیرت و تاریخ
    • فقہ و فتاوی
    • سیاسی و سماجی
    • شخصیات
  • قلم کار
    • مولانا سید احمد ومیض ندوی
    • مفتی محمد صادق حسین قاسمی
    • مولانا عبدالرشید طلحہ نعمانی
    • مفتی رفیع الدین حنیف قاسمی
    • مفتی سید ابراہیم حسامی قاسمی
  • اسلامی ویب سائٹس
  • اصلاحی مجالس
  • ماہنامے
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
English
No Result
View All Result
  • عصر حاضر نیوز
    • حیدرآباد و اطراف
    • ریاست و ملک
    • عالمی خبریں
  • مضامین و مقالات
    • اداریہ
    • اسلامیات
    • سیرت و تاریخ
    • فقہ و فتاوی
    • سیاسی و سماجی
    • شخصیات
  • قلم کار
    • مولانا سید احمد ومیض ندوی
    • مفتی محمد صادق حسین قاسمی
    • مولانا عبدالرشید طلحہ نعمانی
    • مفتی رفیع الدین حنیف قاسمی
    • مفتی سید ابراہیم حسامی قاسمی
  • اسلامی ویب سائٹس
  • اصلاحی مجالس
  • ماہنامے
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
No Result
View All Result
Asre Hazir
No Result
View All Result

دہلی فساد کے الزام میں گرفتار حاجی محمد ہاشم اور ابوبکر کو کرکرڈوما کورٹ سے ضمانت

جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی کی قانونی چارہ جوئی کا اثر

Asrehazir by Asrehazir
مئی 27, 2020
in ریاست و ملک
0
490
SHARES
791
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی: 27/ مئی(پریس ریلیز) دہلی فساد کی آڑ میں اندھا دھند گرفتاری پر روک لگانے سے متعلق جمعیۃ علماء ہندکے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی کی عرضی دلی ہائی کورٹ میں پہلے سے زیر سماعت ہے، اس درمیان کرکرڈوما کورٹ نے دہلی فساد کے الزام میں شیو وہار سے گرفتار حاجی محمد ہاشم اور ابوبکر کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔حاجی محمد ہاشم کی رہائی عید سے ایک ہفتہ قبل ہوئی، جب کہ ابوبکر کو ضلع مجسٹریٹ کے سامنے بانڈ جمع کرنے کے بعد رہاکیا گیا۔کورٹ میں جمعیۃ علماء ہند کی طرف سے ایڈوکیٹ طیب خاں اور ایڈوکیٹ شمیم اختر مقدمہ کی پیروی کررہے ہیں۔
ان دونوں ملزموں پر 147,148, 149,436,427کی دفعات کے تحت آتش زنی، لوٹ مار،بھیڑ جمع کرنا اورفساد کے مقدمات دائر کیے گئے تھے اور بالترتیب ابوبکر منڈولی کے جیل نمبر 11اور حاجی ہاشم جیل نمبر 13میں بند تھے۔ شیووہار میں فساد زدگان کی ریلیف و بازآبادکاری کے دوران ان کے اہل خانہ نے جمعیۃ علماء ہند کے کارکنان سے رابطہ کرکے قانونی پیروی کی درخواست کی تھی، عید سے قبل ان کے گھر آنے پر اہل خانہ کودوہری عید کی خوشی ملی ہے، جمعیۃ علماء ہند کے سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی نے عیدکے دن ابوبکر سے ملاقات کی اور حال احوال پوچھے، ابوبکر کے ذریعہ معلوم ہوا کہ منڈولی جیل میں اور بھی بے گناہ قید میں ہیں، جن کی پیروی کی ضرورت ہے۔
ان تمام قانونی معاملات کی نگرانی کرنے والے جمعیۃعلماء ہند کے سکریٹری ایڈوکیٹ نیاز احمد فاروقی نے بتایا کہ دہلی فساد کے بعد پولس کا رویہ یک طرفہ، تعصب اور فرقہ واریت پر مبنی رہا ہے، اسی کے مدنظر جمعیۃ نے دہلی ہائی کورٹ میں دو مقدمات دائر کیے ہیں، پہلا مقدمہ فساد کی منصفانہ انکوائری سے متعلق ہے جب کہ دوسرا مقدمہ لا ک ڈاؤن کے دوران پولس کی اندھا دھند گرفتاری پر روک لگانے سے متعلق ہے،جس کی سماعت گزشتہ 27/اپریل کوہوئی تھی جس میں ہائی کورٹ نے سخت رویہ اپناتے ہوئے پولس کو یاد دلایا تھا کہ وہ گرفتاری کے وقت جیوتی باسو بنام حکومت بنگال مقدمے میں سپریم کورٹ کی طے کردہ گائیڈ لائن کی پابندی کرے۔ ایڈوکیٹ فاروقی نے بتایا کہ دوسری طرف جو لوگ گرفتار ہوئے ہیں ہم نے ان کی ضمانت کی عرضی بھی ذیلی عدالتوں میں داخل کی ہیں، اب اس کا اثر ظاہر ہورہا ہے۔ہمارے پاس ایسے 45/افراد کی فہرست ہے جن کو لاک ڈاؤن کے درمیان تمام ضابطوں کو توڑتے ہوئے اِدھر ُادھر سے گرفتار کر لیا گیا، ہم نے ان کی ضمانت کی بھی عرضی عدالت میں داخل کی ہے۔

ADVERTISEMENT
ADVERTISEMENT
Previous Post

حکومت نے ٹی وی چینلوں کے خلاف کیا کاروائی کی؟ سپریم کورٹ کا مرکز اور پریس کونسل آف انڈیا سے سوال

Next Post

مکہ معظمہ کے علاوہ سعودی عرب کی تمام مساجد میں جمعہ اور باجماعت نماز کی مشروط اجازت

Asrehazir

Asrehazir

Next Post

مکہ معظمہ کے علاوہ سعودی عرب کی تمام مساجد میں جمعہ اور باجماعت نماز کی مشروط اجازت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

Email Us Today To Book This Space: asrehazir@gmail.com

اشتہار

Email Us Today To Book This Space: asrehazir@gmail.com

تازہ ترین پوسٹ

  • وسطی غزہ پر اسرائیل کا حملہ،امریکہ نے کی پر امن رہنے کی اپیل جنوری 27, 2023
  • افغانستان میں شدید سردی کے باعث رواں ماہ 160 سے زائد افراد ہلاک جنوری 27, 2023
  • سویڈن میں اسلام مخالف مظاہرے جنوری 23, 2023
  • جو شاخ ِ نازک پہ آشیانہ بنے گا، ناپائیدار ہوگا! ساؤتھ انڈین مسلم پرسنل لابورڈ کے قیام کی کوشش جنوری 21, 2023
  • دورِ حاضرکے چند ایمان سوز فتنے بموقع ایک روزہ عظیم الشان تحفظ ختم نبوت کانفرنس جنوری 21, 2023
  • لندن کی سڑکوں پر مردوں کو پیشاب کرنے سے روکنے کا انوکھا طریقہ جنوری 20, 2023
  • سالار ِصحابہ ،خلیفۂ اول سیدنا ابوبکر صدیقؓ جنوری 19, 2023
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ

Asrehazir. All Rights Reserved.

No Result
View All Result
  • عصر حاضر نیوز
    • حیدرآباد و اطراف
    • ریاست و ملک
    • عالمی خبریں
  • مضامین و مقالات
    • اداریہ
    • اسلامیات
    • سیرت و تاریخ
    • فقہ و فتاوی
    • سیاسی و سماجی
    • شخصیات
  • قلم کار
    • مولانا سید احمد ومیض ندوی
    • مفتی محمد صادق حسین قاسمی
    • مولانا عبدالرشید طلحہ نعمانی
    • مفتی رفیع الدین حنیف قاسمی
    • مفتی سید ابراہیم حسامی قاسمی
  • اسلامی ویب سائٹس
  • اصلاحی مجالس
  • ماہنامے
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • English
  • Old Urdu

Asrehazir. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
×