احوال وطن

پٹلم پولیس نے 51 سالہ شخص کو پیٹ پیٹ کر دونوں ہاتھ فریکچر کردیئے

کاماریڈی: 18؍اپریل (پریس ریلیز) محمد فیروز الدین پریس سکریٹری جمعیۃ علماء کاماریڈی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ محمد عظیم الدین (51 سال) جو انتہائی دیندار شریف غریب تاجر پارچہ، اور عام لوگوں میں نہایت مقبول بھی ہیں، 10/اپریل/2019ء بروز جمعہ صبح کے اوقات میں مستقر پٹلم اپنے قریبی رشتہ دار کے گھر( شوگر ہائی بلڈ پریشر) کی دوائی دینے کی غرض سے پہنچے ہی تھے کہ پٹلم  سے دو پولیس جوان پہنچ کر محمد عظیم الدین کو لاٹھی سے نہایت بے دردی کے ساتھ پیٹنا شروع کردیا، پھر انھیں پٹلم پولیس اسٹیشن لے گئے جہاں پہلے سے موجود ایک اور پولیس جوان نے انھیں بہت زیادہ پیٹا جس کی وجہ سے محمد عظیم الدین کے دونوں ہاتھ فریکچر ہوگئے۔
پٹلم میں ابتدائی طبی امداد حاصل کرنے کے بعد گھر پہونچادیا گیا، رشتہ داروں کی گزارش پر طبیعت کی خرابی اور ہاتھوں میں شدید درد کی وجہ سے ضلعی سرکاری دواخانہ کاماریڈی لایا گیا، لیکن اسوقت آرتھو ڈاکٹر کی عدم موجودگی پر کاماریڈی کے ایک خانگی ہاسپٹل سے رجوع ہوئے، وہاں موجود ڈاکٹر نے اولا مذہب دریافت کیا پھر کہا کہ مسلمانوں کو ہم نہیں دیکھ سکتے اصرار پر صرف باہر سے ادویات استمعال کرنے کا مشورہ دیا۔
مریض کے قریبی رشتہ دار، دوست احباب نے مریض کی ناقابل برداشت تکلیف کو دیکھتے ہوئے بانسواڑہ پولیس اسٹیشن رابطہ کیا اور نظام آباد کے ہاسپٹل سے رجوع ہونے کی درخواست کی تو بانسواڑہ پولیس اسٹیشن کے تعاون سے نظام آباد ڈاکٹر سے متوجہ ہوئے ڈاکٹر نے انکا تشفی بخش علاج کیا، اور انھیں تین ماہ مکمل سختی کے ساتھ بیڈ ریسٹ کی ہدایت دی،
12 اپریل2020 پٹلم پولیس کو درخواست بھی دی گئی، اور بانسواڑہ کے ڈی ایس پی(DSP) صاحب سے بھی نمائندگی کی گئی لیکن اس پر فی الحال کوئی کارروائی نہیں کی گئی،
لہذا جمعیۃ علماء کاماریڈی وزیر اعلٰی عالیجناب KCR صاحب سے گزارش کرتی ہے کہ اس قسم کے ظالم پولیس جوان سے قوم کی حفاظت کرے، یہ ملک اور حکومت وقت کو بدنام کرنے کے مترادف ہے۔ جلد از جلد خاطی پولیس عہدیداران کے خلاف مناسب ایکشن لیں اور تادیبی کارروائی کریں، اور مظلوم محمد عظیم الدین جو غریب انتہائی شریف ہیں ان کو انصاف دلائیں اور انکی بھرپور مدد کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×