احوال وطن

خاص رپورٹ: لاک ڈاؤن متأثرین تک پہنچ کر امداد فراہمی جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد کا مثالی کارنامہ

تانڈور: 18؍اپریل (عصر حاضر) مولانا عبدالرحمن اطہر قاسمی کی اطلاع کے بموجب جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد نے ملک میں لاک ڈاؤن کے اعلان کے ساتھ ہی بلاتفریق مذہب غریبوں، بیماروں اور یومیہ مزدوروں میں اپنی فلاحی،رفاہی اور سماجی خدمات کا آغاز کردیا اور 23مارچ2020 تنظیم کے مرکزی دفتر واقع تانڈور میں ایک ہنگامی میٹنگ طلب کی گئی اور یہ فیصلہ لیا گیا کہ تانڈور سے متعلقہ تمام قریوں میں موجود غریبوں اور یومیہ اجرت پر مزدوری کرنے والے افراد میں راشن کٹس تقسیم کی جائیں گی اور خصوصیت کے ساتھ ضلع وقارآباد کے تمام خدامِ دین میں حسب حیثیت راشن اور مالی اعانت کی جائیں گی۔

چنانچہ پہلے مرحلہ میں 500 راشن کٹس کی تیاری عمل میں آئی جس میں ایک کٹ کی تیاری پر 1000 روپئے کی لاگت آئی اس طرح پہلے مرحلے میں 500000(پانچ لاکھ)روپئے مالیتی راشن کٹس تقسیم کئے گئے اور جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد کے ذمہ داران نے بنفس نفیس مستحقین کے گھروں تک پہنچ کر راشن کٹس تقسیم کیا۔
بعد ازاں مستحقین کی کثرت کے مدنظر دو روز کے بعد فی کٹ 1000 کے حساب سے مزید 500 راشن کٹس کی تیاری و تقسیم عمل میں آئی جن کو بطور خاص دیہی علاقوں کے مستحقین اور شہر تانڈور میں مقیم دوسری ریاستوں کے مزدوروں میں تقسیم کیا گیا اس طرح لاک ڈاؤن کے پہلے ہفتہ میں 1000000 دس لاکھ روپئے کے راشن کٹس کی تقسیم عمل میں آئی۔
راشن کٹس میں دی جانے والی اشیاء
چاول،تور دال،تیل،آٹا،مرچی،نمک،ہلدی،ادرک لہسن پیسٹ،دودھ پاؤڈر،شکر اور پتی۔
بعد ازاں بتاریخ 3 اپریل2020 مختلف سبزیوں پر مشتمل 1000 سبزیوں کی کٹس شہر تانڈور اور دیہی علاقوں کے مستحقین میں تقسیم کی گئیں۔
ائمہ،مؤذنین اور خدام دین میں اسپیشل راشن کٹس اور نقد ہدیوں کی تقسیم
امت کا وہ طبقہ جس کو خواص امت کہا جاتا ہے جو اپنی حیثیت عرفی کی وجہ سے کسی سے سوال نہیں کرسکتا جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد کی جانب سے9 اپریل کو تقریباً 70ائمہ،مؤذنین اور خدام اسلام میں اسپیشل راشن کٹس اور نقد ہدیوں کی تقسیم عمل میں آئی جس پر 200000 دو لاکھ روپئے کی لاگت آئی۔
مریضوں میں دوائیوں کی تقسیم
راشن کٹس کی تقسیم کے دوران مستحقین کی جانب سے اس بات کا تقاضہ شدت سے تھا کہ شوگر،بی پی،ہارٹ،تھائی ریٹ وغیرہ کی مہینہ بھر کی دوائیوں کی شدید ضرورت ہے جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد نے اس تقاضہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے تقریباً 100000(ایک لاکھ روپئے)کی دوائیاں تقسیم کیا۔
راشن کٹس دوائیاں وغیرہ تمام اشیاء حتی الامکان بعد تحقیق حقیقی مستحقین تک پہنچائی گئ ہیں۔
شہر تانڈور کے دو پسماندہ علاقوں(راجیو کالونی اور اندرااماں کالونی)جہاں مسلم اور غیر مسلم یومیہ مزدوروں کی کثیر آبادی پر مشتمل تقریباً 1900 خاندان ہیں اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے نہایت پریشان حال تھے جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد کی جانب سے کم و بیش 1200000(بارہ لاکھ روپئے) کے صرفہ سے 1950 راشن کٹس تقسیم کئے گئے اس طرح تاحال 3200 خاندانوں میں راشن پہنچایا جاچکا ہے فالحمدللہ علی ذلک۔
رمضان المبارک کے موقعہ پر ضلع وقارآباد کے تمام تعلقہ جات کے ائمہ،مؤذنین اور خدام دین میں اسپیشل راشن کٹس اور نقد ہدیوں اور مسلم غرباء میں مزید 1000”رمضان اسپیشل راشن کٹس”کی تقسیم کا ارادہ ہے جس پر ایک محتاط اندازے کے مطابق دس تا بارہ لاکھ روپئے کے اخراجات آئیں گے۔
جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد ان پریشان کن حالات میں مذکورہ بالا رفاہی و فلاحی خدمات میں تعاون کرنے والے تمام احباب کا شکریہ ادا کرتی ہے
اور جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد کے ذمہ داران کے عزائم ہیں کہ جب تک لاک ڈاؤن جاری رہیگا تب تک توکلا علی اللہ رفاہی و فلاحی خدمات کا سلسلہ یوں ہی جاری رہیگا۔انشاء اللہ العزیز۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×