احوال وطن

مولانا حبیب اللہ صاحب قاسمی صدر جمعیۃ علماء گنٹور سخت علیل

گنٹور: 12؍اپریل (عصر حاضر) مولانا اسمعیل قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء گنٹور کی اطلاع کے بموجب حضرت مولانا حبیب الله قاسمی صدر جمعیۃ علماء گنٹور بانی و مہتمم جامعہ خدیجۃ الکبری نسوان گنٹور ان دنوں سخت علیل ہیں‘ مولانا موصوف گزشتہ 3؍اپریل کو دمّے کی شکایت کی وجہ سے (جو انہیں مستقل عارضہ ہے) گنٹور کے خانگی دواخانے میں بغرض علاج رجوع کیا ڈاکٹروں نے ان کے علاج کرنے اور دواخانہ میں شریک کرنے سے انکار کردیا‘ شریک نہ کرنے کی وجہ سے سرکاری دواخانہ سے رجوع کیا وہاں پر دو دن شریک رہے اس درمیان مولانا محترم کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا جس کی رپورٹ پازیٹیو آئی ‘ بنا بریں مولانا موصوف کو وجئے واڑہ کے GGHگورنمنٹ ہاسپٹل منتقل کیا گیا ۔ گزشتہ چار دن سے مولانا وہیں زیرِ علاج ہے‘ پھیپڑوں میں پانی اترجانے کے سبب سانس لینے میں شدید دشواری ہورہی ہے‘  اسی لیے ڈاکٹروں نے پچهلے چار دنوں سے آکسیجن پر رکھا تھا‘ طبیعت مزید بگڑنے کی وجہ سے کل رات انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مولانا کا علاج ممکن ہے پھیپڑوں میں موجود پانی نکلنے پر بہت جلد رو بہ صحت ہوسکتے ہیں۔

اسی درمیان 12؍اپریل کی صبح کسی نے سوشل میڈیا پر مولانا محترم کے انتقال کی افواہ چلادی جس سے اہلِ تعلق اور دونوں ریاستوں تلنگانہ و آندھرا کے مؤقر علماء سمیت محبین و متعلقین شدید صدمہ کا شکار ہورہے ہیں۔

جمیع ذمہ دارانِ جمعیۃ علماء گنٹور نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ مولانا محترم کی صحتیابی کے لیے دعاء فرمائیں اور غلط خبروں کو ہر گز آگے نہ بڑھائیں تا وقتیکہ ذمہ داران کی جانب سے کوئی مصدقہ اطلاع نہ دی جائے۔

مزید تفصیلات کے لیے مولانا اسمعیل قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء گنٹور 8686140346 اور غلام علی تنالی 8639556337 سے بذریعہ فون رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×