حیدرآباد و اطراف

دہلی فساد متأثرین کی بازآبادکاری کے لیے عوام الناس سے تعاون کی اپیل: حافظ پیر شبیر احمد

حیدرآباد: 11؍مارچ (پریس ریلیز) حافظ پیرشبیر احمدصاحب صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھراپردیش نے اپنے ایک صحافتی بیان میں کہا کہ شمال مشرقی دہلی میں شرپسند عناصر نے تباہی مچاتے ہوئے سینکڑوں مکانات دوکانات اور تقریبا (34) مساجد ومدارس کو نذر آتش کردیا تھا اور کافی تعداد میں لو گ شہید ہوئے ,کئی افراد زخمی ہوئے اورکئی افراد لاپتہ ہیں,اس میں ہندومسلم خصوصا مسلمانوں کا جانی ومالی نقصان بہت زیادہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت مولانا سید محمود اسعد مدنی صاحب ناظم عمومی جمعیۃ علماء ہند کی ہدایت پر جمعیۃ علماء کاوفد مسلسل فساد سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کررہا ہے اور متاثرین کا ہر سطح پر تعاون کیا جارہا ہے , ریلیف کیمپوں میں لوگ مقیم ہیں, تباہ شدہ مکانات اور مساجد کی مرمت کا آغاز ہوچکا ہے ,اس علاوہ متاثرین کومفت قانونی امداد فراہم کرنے کیلئے لیگل سیل کیمپ قائم کیا گیا ہے اور جمعیۃ ریلیف کمیٹی بناکر مظلوموں کی ممکن مدد کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ حضرت مولانا سید محمود اسعدمدنی صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ہند جس وقت فساد شروع ہوا سی وقت متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا , متاثرین سے ملاقاتیں کی اور راحت رسانی کا سلسلہ جاری ہے۔ لہذا صاحب ثروت لوگ اور عوام الناس سے درخواست ہے کہ دہلی فساد متاثرین کیلئے ریلیف فنڈ میں اپنا تعاون پیش کریں اور مظلوموں کی خدمت میں کی رقم ریاست دفتر جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھراپردیش فسٹ فلورزم زم مسجد باغ عنبر پیٹھ حیدرآباد (13) پر جمع کریں ۔
یاان فون نمبرات پر ربط کریں: حافظ پیر خلیق احمد صابر جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھراپردیش( 9848064987)
جناب محمد رمضان(9440450202)یاآفس نمبر (040-27404616 )

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×