احوال وطن

جمعیہ علماء کریم نگر کے زیر اہتمام جلسہ سیرت النبیﷺ وتقسیمِ انعامات

کریم نگر: 30؍اکتوبر (پریس ریلیز) حافظ عبدالمجید اشتیاق سکریٹری جمعیۃ علماء کریم نگر کی اطلاع کے مطابق جمعیۃ علماء کریم نگر کے زیر اہتمام 31 اکتوبر 2021ء بروز اتوار بعد عشاء نیشنل پیالیس حسینی پورہ میں جلسہ سیرت النبی ﷺ وتقسیمِ انعامات حضرت مفتی محمد یونس القاسمی صاحب صدر جمعیۃ علماء کریم نگر کی صدارت میں منعقد ہوگا۔

سیرت النبی ﷺ امتحان (جو 24 اکتوبر کو منعقد ہوا تھا) میں کامیاب ہونے والے طلباء کو گراں قدر انعامات سے نوازا جائے گا۔ ان شا ء اللہ حضرت مولانا محمد عمر فاروق صاحب قاسمی صدر سٹی جمعیۃ علماء کریم نگر اور حضرت مفتی عبدالحمید صاحب قاسمی صدر دینی تعلیمی بورڈ کریم نگر کے سیرت رسول ﷺ پر بصیرت افروز بیانات ہوں گے۔

عامۃ المسلمین سے کثیر تعداد میں شریک ہوکر مستفید ہونے کی گزارش ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×