احوال وطن

موجودہ حالات میں متحدہ طور پر منصوبہ بند جدوجہد انتہائی ناگزیر

نظام آباد: 15؍فروری (عبدالقیوم شاکر القاسمی) آج بتاریخ 15/فروری 2020 بروز ہفتہ صبح گیارہ بجے تا چار بجے بمقام دفتر  جمعیۃ علماء نظام آباد واقع بودہن روڈ جناب مولانا سید ولی اللہ قاسمی صدر جمعیۃ علماء نظام آباد کی صدارت میں ملکی حالات کے تناظر میں بین مذاہب ایک اہم راونڈ ٹیبل میٹنگ منعقد ہوئی۔ جس میں ریاستی جنرل سکریٹری حافظ پیر خلیق احمد صابر نے ملکی وریاستی سطح کے پچھڑے طبقات کے سربراہان کو ساتھ لے کر تلنگانہ وآندھرا نے لمباڑا حقوق کمیٹی سے بلیا نائک تیجاوت‘ مالامہا ناڈو کمیٹی سے ادنکی دیاکر‘ برہمن سماج کمیٹی سے پون کمار کے علاوہ کوٹیا نائک پلی پربھاکر کے علاوہ مقامی ذمہ داران گوردھن کمیونسٹ پارٹی پاستر اسحاق کرسچن برادری لکشمن بھیم آرمی انقلابی شاعر لنگم موہن راؤ مالامہا ناڈو آلوکو پاپیئہ پولی جئے پال ایس ایف آئی سے انیل معز بھائی آواز تنظیم اور جناب ندیم اقبال صاحب ودیگر مذہبی تنظیموں کے ذمہ داران کو ساتھ لیکر شرکت کی۔ تمام نے اس بات کا اعلان کیا کہ  سمویدھان بچاؤ تحریک  کا آغاز کیا جارہا یے جس کے لیے مسلمانوں نے تو اس تحریک کو آگے بڑھادیا اور اب ہم ہر غیر مسلم کے گھر گھر جاکر این آر سی این پی آر اور سی اےاے سے ہونے والے نقصانات سے آگاہ کریں گے اور بتائیں گے کہ ان قوانین سے صرف مسلمان ہی نہیں بلکہ ملک کا ہر باشندہ متاثر ہوگا سب نے مشترکہ طور پر عزم کیا کہ ہم ان قوانین کا بائیکاٹ کریں گے حکومت ہند کی تاناشاہی کو اب ملیامیٹ کیا جاے گا۔ مولانا عبدالقیوم شاکر القاسمی نے پروگرام کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ اس ملک کی آزادی کے لیے بھی جمعیۃ علماء نے آگے آکر گاندھی جی اور دیگر طبقات کو ساتھ لے کر انگریزوں کے خلاف جنگ کا اعلان کیا تھا اور اب باباراؤ صاحب امبیڈ کر کے دستور اور ملک کے سمویدھان کے تحفظ کے لیے تمام سیکولر جماعتوں کو ساتھ لے کر کام کا آغاز کیا ہے اسی کی ایک کڑی آج کا ہمارا یہ پروگرام ہے ان شاء اللہ آگے کا لائحہ عمل طے کرتے ہوئے پورے ملک میں بڑے پیمانہ پر احتجاج منظم کیا جائے گا اس موقع پر جناب نصیرالدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت وقت اپنے عیبوں کو چھپانے کے لیے ان قوانین کو لاگو کرنا چاہتی ہے ہمیں اس بات کو سمجھنےاور سمجھانے کی ضرورت ہے ان قوانین کی تمام تر تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت وقت کی نہ نیت صحیح ہے نہ نیتی صحیح ہے اس لیے ان قوانین کی پوری شدت سے متحدہ طور پر مخالفت کرنا چاہیے۔
جمعیۃ علماء کے ذمہ داران مولانا مفتی رفیق ذاکر مولانا عبدالرقیب حافظ عبدالرشید مولانا خالد بیگ قاسمی مولانا لئیق احمد قاسمی حافظ تراب الدین مولانا طالب علی جناب شیخ حسین نے شرکت کرتے ہوے پروگرام کو کامیاب بنایا جناب افضل الدین مولانا سید سمیع اللہ وسیم احمد خان حافظ مجیب حافظ حامد حافظ راشد حافظ ابراہیم حافظ عبدالولی و دیگر نے بہترین انتظامات کرتے ہوئے تمام ہی مہمانوں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا اس موقع پر تمام ہی مذہب والوں نے ایک ساتھ ایک دستر خوان پر کھانا کھا کر اس بات کا اظہار کیا کہ ہم سب ایک ہیں نفرت کہ سیاست کرنے والی بی جے پی حکومت یا آر ایس ایس کے ایجنٹ ہم کو بانٹ نہیں سکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×