ریاست و ملک

جمعیۃ علماء نے مظفر نگر احتجاج میں شہید نور محمد کے ورثاء کو دیا ایک لاکھ کا چیک

دیوبند،31؍جنوری (سمیر چودھری) مظفرنگر میں20 دسمبر کو ہوئے احتجاج میں شہید نور محمد کے گھر مولانا حکیم الدین قاسمی سیکریٹری جمعیۃ علماء ہند کی قیادت میں سہ رکنی وفد پہنچا اور ایک لاکھ روپے کا چیک بطور تعاون پیش کیا ۔اس موقع پر مولانا حکیم الدین نے بتایا کہ جمعیۃ علماء ہند نے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کر رہے ملک بھر میں 32 لوگوں کو جان گنوا نی پڑی، جمعیۃ علماء بلا تفریق مذہب وملت سبھی کو ایک ایک لاکھ روپے کا تعاون کر رہی ہے اسی تعلق سے رامپور بجنور میرٹھ مظفر نگر کا دورہ ہوا ہے جس میں مرحومین کے اہل خانہ سے مل کر تعاون پیش کیا جا رہا ہے۔ جمعیۃ علماء ہند نے مقدمات کی پیروی کے لئے ہر ضلع میں وکلاء کا پینل بنا یا ہے جو قانونی چارہ جوئی کر رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سی اے اے ملک کے آئینی ڈھانچے کے خلاف ہے، اس قانون سے نہ صرف دستور ہند کی خلاف ورزی ہوئی بلکہ ملک کا سیکولرازم بھی درہم برہم ہوا ہے اور یہاں کے امن پسند عوام کو تکلیف پہنچی ہے۔ ہم اس ملک کی تہذیب اور امن و سلامتی کو باقی رکھنے کے لئے ہر ممکن کوشش کر تے رہیں گے۔ جمعیۃ علماء مغربی اتر پردیش کے سکریٹری قاری ذاکر حسین نے بتایا کہ ضلع مظفر نگر میں 13 وکلاء پر مشتمل ایک پینل بنا جو جیل میں بند لوگوں کی رہائی کے لئے مستقل کوشش کر رہا ہے جس کے نتیجہ میں اکثر افراد کی ضمانت ہو چکی ہے، جیل میں بند زخمیوں کا علاج اور نادار زخمیوں کا تعاون کیا ہے کثیرتعداد میں لوگوں کو مچلکہ پابند کیا گیا تھا اعلی افسران سے مل کر مچلکہ پابند کی کار روائی کو ختم کرایا گیا۔وفد میں سکریٹری جمعیۃ علماء اترپردیش مولانا کلیم اللہ ، مولانا جمال دہلی اور مولانا ذاکر ڈاکٹر جمال الدین شامل تھے۔ اس دوران قاری عبدالماجد،مولانا ارشد،قاری محمد صادق قاری محمد عادل،مولانا موسی حافظ اکرام،حاجی عبدالقیوم مولانا گلزار،محمد افضال منشاد وغیرہ حضرات شریک رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×
Testing