احوال وطن

جمعیۃ علماء کریم نگر کے زیر اہتمام عظیم الشان وفقیدالمثال ’’دیش بچاؤدستوربچاؤ‘‘پروگرام کا انعقاد

کریم نگر: 26؍جنوری (پریس ریلیز) جمعیۃ علماء کریم نگر کے زیر اہتمام یوم ِ جمہوریہ کو ناکہ چوراستہ ،کارخانہ گڈہ پر مفتی محمد یونس القاسمی صدر جمعیۃ علماء ضلع کریم نگر کے ہاتھوں پرچم کشائی عمل میں آئی۔اس کے بعد ’’دیش بچاؤدستوربچاؤ‘‘پروگرام منعقد ہوا،جس سے مختلف تنظیموں ،جماعتوں اور مذاہب کے رہنماؤں نے خطاب کیا،اور دستور کی اہمیت پرروشنی ڈالی،سیاہ قانون کے خلاف مرکزی حکومت نے نارواسلوک کی پُر زور مذمت کی اور کہا کہ ہمارا ملک جمہوری اور سیکولر ہے ،یہاں ہر مذہب کے ماننے والے کو پوری آزادی واختیار حاصل ہے،مذہب کی بنیاد پر قانون بنانا اس ملک کے عظیم دستور کے بالکل خلاف ہے،جب تک سیاہ قوانین ختم نہیں کئے جائیں گے ہم ہر طرح سے احتجاج کریں گے اور متحدہ طور پر جدوجہد جاری رکھیں گے،سخت ترین سردیونں اور مظالم کے باوجود ملک کی سالمیت کے لئے احتجاج کرنے والی خواتین اور طلباء کے جذبے کی بھرپورستائش کی اور ان کی کوششوں کو کامیاب وبامراد ہونے کی تمناؤں کا اظہار کیا،ان کے ساتھ ساتھ اس کارواں کو آگے بڑھانے اور تحفظ وسلامتی کے لئے جدوجہد کرنے کا عزم کیا۔مولانا خواجہ کلیم الدین اسعدی نائب صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھرا،مفتی محمد یونس القاسمی صدر جمعیۃ علماء ضلع کریم نگر،مفتی محمد غیاث محی الدین نائب صدرجمعیۃ علماء ضلع کریم نگر،مولانا محمد عمرفاروق قاسمی صدرسٹی جمعیۃ علماء کریم نگر،محمد خیر الدین صاحب امیر جماعت ِ اسلامی کریم نگر،مولانا احمد حسین محمدی جمعیۃ اہلحدیث کریم نگر،محمداخترعلی صاحب صدر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کریم نگر،محمد نسیم الدین صاحب صدر مسلم سینئر سٹیزن کریم نگر،محمد عباس سمیع صاحب سابقہ ڈپٹی مئیر،محمدیوسف صاحب ،ٹی آر ،ایس،محمد عبدالمتین صاحب مانیر گارڈن،محمد ظہور خالد صاحب مسلم ایجوکیشنل سوسائٹی کریم نگر،گورے راجیا،سمندرااجئے امبیڈکر سوسائٹی،ڈاکٹرناگیش کنوینرسمودھان سرکشاسمیتی کریم نگر،انوپ سنگھ سکھ برادری،نے اظہار ِ خیال کیا،حافظ محمد وسیم الدین صاحب خازن جمعیۃ علمانے آزادی کے پرجوش نعرے لگوائے اور تحفظ ِ جمہوریت کے لئے کوششیں کرنے والوں کی قربانیوں پر روشنی ڈالی،مفتی محمد نوید سیف حسامی صاحب ایڈوکیٹ نے آئین ِ ہند کے دیباچہ کا حلف دلوایا ،حافظ سیدرضوان صاحب جنرل سکریٹری سٹی جمعیۃنے سامعین کا شکریہ اداکیا،مفتی محمد صادق حسین قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء نے نظامت انجام دی ،حافظ عبدالمجید اشتیاق سکریٹری جمعیۃ علماء نے آنے والے مہمانوں کا استقبال کیا،مفتی محمد عبدالحمید قاسمی صاحب کی دعاپر اجلاس ختم ہوا۔اس موقع پر محمد مصطفی علی انصاری صدرمسلم گریجویٹ اسوسی ایشن،محمد امجداللہ صاحب صدر اداہ خادمان ِ ملت کے علاوہ شہر کے مختلف تنظیموں ،جماعتوں سے وابستہ حضرات کے علاوہ کثیر تعداد نے لوگ موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×