احوال وطن

سی اے اے، این آر سی سے متعلق شعور بیداری کیلئے ریاستی جمعیۃ علماء کی دین بچاؤ دستور بچاؤ مہم کا تانڈور میں بھی ہوگا اجلاس عام

تانڈور: 10/جنوری (پریس ریلیز) مولانا عبد الرحمن اطہر قاسمی کے بموجب ملک اس وقت سنگین حالات سے دوچار ہے موجودہ حکومت کے چند ناعاقبت اندیش فیصلوں کی وجہ سے ملک اور دستور دونوں کو خطرہ لاحق ہے اور پورا ملک فکرمند اور ملک کے تحفظ کے لئے اپنی مقدور بھر کوششوں میں لگا ہوا ہے ان حالات میں ہند اور دستور ہند کا تحفظ ہر شہری کی ذاتی ذمہ داری بھی ہے۔ بروزچہارشبہ ریاستی جمعیۃ علماء کی مشاورتی میٹنگ میں جناب حافظ پیر شبیر احمد صاحب صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھرا نے صاف لفظوں میں کہا ہیکہ جب تک حکومت سی اے اے کو واپس نہیں لیتی اس وقت تک جمعیۃ علماء مسلسل اپنا احتجاج جاری رکھے گی؛ حال یہ ہے کہ اتنے ہنگاموں اور احتجاجی ریالیوں کے باوجود عوام کا ایک بڑا طبقہ سی اے اے، این آرسی اور این پی آر کی حقیقت سے ناواقف ہے جس کی وجہ سے جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھرا کی جانب سے دونوں ریاستوں میں دس روزہ پروگرام بنام ”ملک بچاؤ دستور بچاؤ” منعقد کئے جارہے ہیں شہر تانڈور میں بھی 18 جنوری بروز ہفتہ بعد نماز مغرب بمقام اسٹیشن مسجد ایک پروگرام بعنوان “ملک بچاؤ دستور بچاؤ” منعقد ہوگا جس میں عوام کو ملک کے حالات حاضرہ کے علاوہ آسان اور عام فہم انداز میں سی اےاے، این آرسی اور این پی آر کی حقیقت سے مرد و خواتین کو آگاہ کیا جائے گا۔ لہذا عوام الناس سے گزارش ہیکہ موجودہ حالات کی سنگینی ونزاکت کے پیش نظر اس پروگرام میں شرکت فرماکر اس کو کامیاب و بامقصد بنائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×