ریاست و ملک

ہم یہیں کے ہیں اور یہیں رہیں گے کوئی ہمیں نکال نہیں سکتا: مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی

مالیگاؤں:13؍ڈسمبر  (نامہ نگار) جمعیۃ علماء مالیگاؤں (سلیمانی چوک) کی زیرِ قیادت شہریت ترمیمی بل کے خلاف بروز جمعہ شہیدوں کی یادگار پاس پُرامن احتجاج کیا گیا اس موقع پر حضرت مولانا مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی بدقسمتی کہیےکہ آج اس ملک پر ایسے لوگ حکمراں ہیں، جنہیں ملک کی رواداری، ملک کی وکاس و ترقی، ملک کی کنگا جمنی تہذیب کی کوئی پرواہ نہیں.آج اقتدار میں رہتے ہوئے جس طرح کے قوانین اس ملک میں پارلمینٹ کے ذریعہ پاس کئے گئے ہیں، یہ ملک کے ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں بسنے والے انسانیت نواز لوگوں کیلئے تکلیف دہ ہے، شہریت ترمیمی بل جس میں صرف مسلمانوں کے ساتھ کھلی دشمنی کا اظہار کیا گیا، علی الاعلان ببانگِ دہل یہ بات یونین ہوم منسٹر امیت شاہ کہتا ہے کہ جو لوگ افغانستان، پاکستان، بنگلہ دیش اور کسی ملک سے آئے ہوں گے، جو ہندو، سکھ، عیسائی، پارسی، جین اور بودھ مذہب کے ماننے والے ہوں گے انہیں ہندوستان کی شہریت دی جائے گی، اور نہیں دی جائے گی تو صرف مسلمانوں نہیں دی جائے گی، جب کہ ملک کے دستور اور سودھان نے سب کو برابری کا حق دیا ہے، انہوں نے کہا کہ اس ملک میں مسلمانوں نے بڑی قربانیاں دی ہیں، اور ہم آج اور کل نہیں آئے ہیں، ہمیں آئے ہوئے صدیاں گذرچکی ہے، اس ملک میں ہم نے آٹھ سو سال تک حکومت کی ہے، کون کہتا ہے کہ ہم باہر سے آئے ہوئے ہیں، ہم یہیں کے ہیں اور یہیں رہیں گے، کوئی ہمیں ہندوستان سے نکال نہیں سکتا. اس احتجاج میں شہر کی دینی سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی خطاب فرمایا. اور مولانا عبدالباری قاسمی، مفتی آصف انجم ندوی، مولانا آصف شعبان کے علاوہ دیگر علمائے کرام شریک تھے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×