احوال وطن

عشق رسول ہر مسلمان کے لیے دنیا وآخرت میں کامیابی کا ضامن: مولانا محمد مصدق القاسمی

تانڈور: 11؍نومبر (پریس ریلیز) عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہر مسلمان کے لئے دینا وآخرت میں کامیابی کا ضامن ہے اور ایمان کی تکمیل کے لئے محبت رسول کا ہر مومن کے دل میں ہونا از حد ضروری ہے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے جلسوں اور سیرت کوئز مقابلوں کے انعقاد کا بھی واحد مقصد یہی ہوتا ہیکہ کے معصوم بچوں کے قلوب کی تختی پر بچپن ہی سے محبت رسول کا سبق لکھا جائے ان خیالات کا اظہار کل بروز اتوار نیشنل گارڈن فنکشن ہال تانڈور میں جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد کے زیر اہتمام عظیم الشان پیمانہ پر منعقدہ سیرت النبیﷺ کوئز مقابلہ میں حصہ لینے والے طلباء وطالبات سے مولانا محمد مصدق القاسمی صاحب دامت برکاتہم جنرل سیکریٹری دینی تعلیمی بورڈ تلنگانہ وآندھرا نے فرمایا اس مسابقہ میں 2200 طلباء نے حصہ لیا جس میں 60 غیر مسلم طلباء بھی شامل تھے۔ الحمدللہ مسابقہ انتہائی کامیاب و مؤثر رہا تانڈور کا وسیع وعریض نیشنل گارڈن فنکشن ہال طلباء کی کثرت کے وجہ سے اپنی تنگ دامنی کا شکوہ کررہا تھا۔
اس موقع پر مولاناسید مصباح الدین صاحب حسامی،مولانا محمد عبداللہ اظہر صاحب قاسمی،حافظ ڈاکٹر عبدالسلام صاحب (ناظم مسابقہ)‘ مولانا آصف الدین صاحب رشیدی، مفتی شیخ جعفر صاحب قاسمی، مولانا نصیرالدین صاحب قاسمی، حافظ محمد رئیس الدین صاحب،حافظ محمد عمر صاحب کے علاوہ خدام جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد کی کثیر تعداد موجود تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×