ریاست و ملک

سی آر پی ایف کیمپ رامپور حملہ مقدمہ؛ چار ملزمین کو پھانسی، ایک کو عمر قید، ایک کو دس سال اور دو باعزت بری

ممبئی2/ نومبر (پریس ریلیز) 31/دسمبر 2007 کی شب رام پور میں واقع سینٹرل ریزروپولس فورس کیمپ پر ہوئے حملہ کے ماخوذ ین کو آج خصوصی عدالت کے جج سنجے سنگھ نے ملزم عمران شہزاد،محمد فاروق (دونوں پاکستانی) صباح الدین اور محمد شریف کو سزائے موت،جبکہ جنگ بہادر کو عمر قید اور فہیم انصاری کو دس سال قید با مشقت نیز دیگر دفعات کے تحت مبلغ 95ہزار روپیہ جرمانہ کی سزا سنائی۔جبکہ گزشتہ کل ملزم محمد کوثرباشندہ کنڈہ پرتاپ گڑھ اور گلاب خان باشندہ رام پور نیز فہیم انصاری باشندہ ممبئی کو دہشت گردی میں ملوث ہونے کے الزام سے باعزت بری کردیا تھا۔
خیال رہے کہ اس حملہ میں سات سی آر پی ایف کے جوان اور ایک مقامی شخص فائرنگ میں ہلاک ہوئے تھے۔فہیم انصاری اور صباح الدین کو رام پور میں مقید ہونے کے باوجود ممبئی کرائم برانچ نے ممبئی میں ہوئے 26/11 حملہکا ملزم بھی بنایا تھا۔لیکن اس مقدمہ میں سیشن جج تہلیانی نے پاکستانی حملہ آور اجمل عامر قصاب کو سزائے موت اور صباح الدین و فہیم انصاری کو باعزت بری کردیا تھا۔واضح رہے کہ 26/11 حملہ کے آخر الذکر دونوں ملزمین کے مقدمہ کی پیروی جمعیۃ علماء مہاراشٹر قانونی امداد کمیٹی کی طرف سے ایڈوکیٹ شاہد اعظمی مرحوم کر رہے تھے،ان کی شہادت کے بعد اس مقدمہ کی پیروی کیلئے ایڈوکیٹ آر بی مکاشی کو مقرر کیا گیا تھا،ایڈوکیٹ شاہد اعظمی مرحوم کی بہترین جرح اور ایڈوکیٹ مکاشی کی کامیاب بحث کے نتیجہ میں یہ حضرات باعزت بری ہوگئے تھے۔ رام پور کیس میں بھی ماخوذ تمام ملزمین کے مقدمہ کی پیروی صدر جمعیۃعلماء ہند حضرت مولانا سید ارشدمدنی کی ہدایت پر جمعیۃ علماء مہاراشٹر قانونی امداد کمیٹی کر رہی تھی،اور اس مقدمہ کے لئے ہر پیشی پر دہلی سے ایڈوکیٹ ایم ایس خان رام پور جایا کرتے تھے،جہاں ان کی معاونت کے لئے ایڈوکیٹ ضمیر رضوی کو بھی مقرر کیا گیا تھا۔
عدالت کا فیصلہ آنے پر جمعیۃعلماء مہاراشٹر قانونی امداد کمیٹی کے وکیل جناب ایڈوکیٹ شاہد ندیم انصاری نے جب صدر محترم کو فیصلہ کی اطلاع دی،تو آپ نے فرمایا کہ سینئر وکلاء کا ایک پینل بنایا جائے جو باریک بینی سے فیصلہ کا مطالعہ کرنے کے بعد اسے عدالت عالیہ میں چیلنج کرے۔
یہ اطلاع آج گلزار احمد اعظمی سکریٹری قانونی امداد کمیٹی جمعیۃ علماء مہاراشٹرنے ممبئی میں اخبار نویسوں کو دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×
Testing