احوال وطن

جمعیۃ علماء وقارآباد جلسہائے سیرت النبی اور اسکول و کالج کے طلباء کے لیے سیرت کوئز کا اہتمام کرے گی

تانڈور: 18؍نومبر (پریس ریلیز) مولانا عبد الرحمن اطہر قاسمی کی اطلاع کے بموجب جمعیۃ علماء تعلقہ تانڈور کا ماہانہ اجلاس بتاریخ 17؍اکٹوبر بروز جمعرات بعد نماز عشاء زیر صدارت مولانا محمد عبداللہ اظہر صاحب قاسمی صدر جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد منعقد ہوا مولانا محمد عبدالقدوس صاحب رشادی کی قرات کلام پاک سے اجلاس کا آغاز ہوا درج ذیل امور باتفاق آراء طئے پائے۔
۱)ووٹر آئی ڈی کارڈ کو آدھار سے مربوط کرنے کے لئے جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد کی جانب سے فراہم کی جانے والی مفت خدمات سے تادم تحریر 1500 افراد نے ایک ہفتہ میں استفادہ کیا جبکہ مزید درخواستوں کے موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔
۲)12اکٹوبر بروز ہفتہ ریاستی جمعیۃ علماء کے دفتر پر منعقدہ اراکین منتظمہ کے اجلاس میں باتفاق آراء منظور شدہ تجاویز کو صدر محترم نے حاضرین کو پڑھ کر سنایا جس میںNRC کی حقیقت کو بطور خاص بالتفصیل سمجھایا گیا۔
۳)نسل نو کو آقائے نامدار حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات طیبہ سے واقف کرنے کے لئے دیہات کے مکاتب اور شہر کے اسکولس اور کالجس کے طلباء کے لئے "سیرت کوئز”کا انعقاد عمل میں میں آئے گا جن میں امتیازی نشانات سے کامیاب ہونے والے طلباء کو انعامات سے بھی نوازا جائے گا۔
۴)بعد نماز مغرب شہری و دیہی علاقوں میں چلنے والے مکاتب کے اساتذہ کو تعلیمی رپورٹ،سیرت کوئز میں حصہ لینے کے لئے طلباء کو ابھارنے نیز ہر دیہات میں "جلسہ سیرت محسن انسانیت”کے انعقاد کے متعلق ضروری ہدایات دی گئیں اسی موقع پر مشاہرات کی ادائیگی بھی عمل میں آئی۔
۵)یکم ربیع الاول تا بارہ ربیع الاول تعلقہ تانڈور کے بیس دیہاتوں میں جلسہائے سیرت محسن انسانیت کا انعقاد عمل میں آئے گا۔
۵)سیرت کوئز نیز دیہاتوں اور شہر تانڈور میں منعقد ہونے والے مرکزی اور عظیم الشان جلسہائے سیرت محسن انسانیت صلی اللہ علیہ وسلم کے انتظامی ودیگر امور کی تکمیل کے لئے”سیرت کمیٹی”کی تشکیل دی گئی اورمرکزی جلسہ کے مقام اور تاریخ کا بہت جلد اعلان ہوگا۔
۶)چند روز قبل موضع چنگول میں ایک مسلم لڑکی کے کسی غیر مسلم کے ساتھ فرار کے واقعہ کے پیش نظر اور ارتداد کے واقعات کے روک تھام اور کونسلنگ کے لئے باقاعدہ کمیٹی کی تشکیل۔
اس اجلاس میں جمعیۃ علماء و دین تعلیمی بورڈ تعلقہ تانڈور کے اراکین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
مفتی محمد عبدالمتین افروز صاحب قاسمی کی دعاء پر میٹنگ کا اختتام عمل میں آیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×