احوال وطن

ارریہ کے حافظ محمد صابر کو جمعیۃ علماء کی قانونی مدد سے ضمانت پر ملی آزادی

نئی دہلی: 30؍ستمبر (پریس ریلیز)  10 جولائی 2019 کو مدرسہ دارالقرآن حمیدیہ قصبہ شیر کورٹ ضلع بجنور سے سے گرفتار کیے گئے حافظ محمد صابر بن محمد اقبال ساکن کاکن تھانہ جو کی ہاٹ ضلع ارریہ بہار کو الحمدللہ جمعیت علماۓ ہند کی کوشش اور اس کے ذریعہ قانونی پیروی کی وجہ سے ضمانت مل گئی ہے. حافظ محمد صابر گرفتاری سے صرف پانچ دن پہلے مذکورہ مدرسہ میں آئے تھے. ان کی تقرری نئی تھی. پولیس نے مذکورہ مدرسہ میں جاکر چھاپہ مارا تھا اور حاجی محمد صابر کے رہایشی کمرے سے پستول وغیرہ برآمدگی کا دعویٰ کیا تھا.

میڈیا پر یہ خبربڑی تیزی سے پھیلی تو ان کے اہل خانہ بہت زیادہ پریشان ہوئے. اہل خانہ نے پہلے جمعیت علماء ارریہ کے ناظم مفتی اطہر قاسمی صاحب سے رابطہ کیا. مفتی اطہر نے جمعیت کی مرکزی قیادت کو اس سلسلے میں ان کے والد کی درخواست بھیجی کہ جمعیت علمائے ہند ان کے لڑکے کو اس مصیبت سے آزادی دلانےمیں مدد کرے. جمعیت علمائے ہند کی مرکزی قیادت حضرت مولانا محمود مدنی صاحب کی ہدایت پر مولانا حکیم الدین قاسمی صاحب سکریٹری جمیت علمائے ہند اور جمعیت علماء بجنور کے صدر مولانا ارشد محمود صاحب نے اس سلسلے میں کوشش کی اور ہر طرح سے اب مدد باہم پہنچانے کے لئے وکلا سے رابطہ کیا. الحمدللہ آج وہ جمعیت کی کوشش سے آزاد ہوگیے ہیں.
آج حافظ محمد صابر، جمعیت کے ضلع صدر بجنور کے گھر پہنچے اور انہوں نے ان کا شکریہ ادا کیا اور مولانا حکیم الدین قاسمی صاحب کو فون کرکے ان کا اور ان کے ذریعہ مولانا محمود مدنی صاحب بھی شکریہ ادا کیا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×