احوال وطن

جمعیۃ علماء ہند کی ’ امن ایکتا ہریالی یاترا ‘آج سے شروع

دیوبند،24؍ اگست(سمیر چودھری) جمعیۃ علما ہند کی آواز پر جمعیۃ یوتھ کلب و پرمارتھ نکیتن آشرم رشی کیش کے زیر اہتمام آج 25اگست سے شروع ہونے والی تین روزہ یاترا کا جائزہ لینے کے لئے جمعیۃ علماء ہند کے قومی سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی آج نگلہ راعی کے جامعہ الہدایہ پہنچے جہاں انہوں پروگرام کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر مولانا حکیم الدین قاسمی وحافظ محمد فرقان اسعدی سمیت دیگر مہمانوں نے جامعہ الہدایہ جامعہ نگر نگلہ راعی کے کیمپس میں شجر کاری بھی کی۔شجرکاری کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے مولانا حکیم الدین قاسمی نے کہا کہ احادیث شریف میں پیڑ پودھے لگانے پر حوصلہ افزائی کی گئی ہے اور یہ صدقہ جاریہ ہے، اسی کو فروغ دینے کے لئے جمعیۃ علماء ہند کے ناظم عمومی مولانا محمود اسعد مدنی اور پرمارتھ نکیتن آشرم رشی کیش کے صدر سوامی چدانند سرسوتی ۲۵؍ اگست سے ۲۷ اگست تک ’’ امن ایکتا ہریالی ‘‘ یاترا کررہے ہیں جو رشی کیش سے چل کر مظفرنگر ،دیوبند ، شاملی، کو ہوتے ہوئے دہلی پہنچے گی۔حافظ محمد فرقان اسعدی نے کہاکہ یہ ملک بہت خوبصورت ملک ہے ، جہاں ہر طرح لوگ آباد ہیں، آپسی بھائی چارہ کو مضبوط کرنا ملک کی سالمیت اور حفاظت کے لئے بہت ضروری ہے ، انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے جدوجہد کرنی چاہئے۔اس موقع پر جمعیۃ کے آرگنائزر قاری احمد عبد اللہ قاسمی اور مولانا محمد موسیٰ قاسمی نے25اگست کو ہونے والی امن ایکتا ہریالی یاترا کے تعلق سے معلومات فراہم کرائی۔اس موقع پر مولانااحسان الحق قاسمی قاری شعیب عالم، قاری شاہ نواز ، مولانا جنید ہاشمی، ماسٹر فرقان گو ر، ماسٹر اعظم صدیقی،چودھری لقمان احمد، تنویر احمد،وغیرہ موجود رہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×