احوال وطن

جے این یو تشدد معاملہ: یونین صدر آئیشی گھوش سمیت 19 طلبہ کے خلاف ایف آئی آر درج

نئی دہلی: 7؍جنوری (ذرائع) جے این یو میں دو دن قبل ہوئے تشدد کے معاملہ میں طلبہ یونین کی صدر آئیشی گھوش سمیت 19 طلبہ کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ اتوار رات کو کچھ نقاب پوش بدمعاشوں نے جے این یو کیمپس میں گھس کر طلبہ اور اساتذہ کی لوہے کی راڈ۔ ڈنڈے سے پٹائی کی تھی۔ اس میں کل 34 طلبہ و طالبات زخمی ہو گئے تھے جن میں آئیشی گھوش بھی شامل تھیں۔ مارپیٹ میں آئیشی کے سر پر کافی گہری چوٹیں آئیں جس کے بعد انہیں ایمس کے ٹراما سینٹر میں بھرتی کرنا پڑا تھا۔

نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق، جے این یو میں 4 جنوری کو جو مار پیٹ اور سرور روم توڑنے کی ایف آئی آر درج ہوئی ہے، اس میں جے این یو ایس یو صدر آئیشی گھوش اور ان کے 7-8 ساتھیوں کے نام شامل ہیں۔ یہ ایف آئی آر جے این یو انتظامیہ کی طرف سے 5 جنوری کو درج کرائی گئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×