احوال وطن

جامعۃ المومنات نرمل میں تقریب یومِ جمہوریہ و پرچم کشائی

نرمل: 25؍جنوری (عبدالعزیز ہاشمی) جامعۃ المؤمنات شہر نرمل کا مشہور  اور معروف تعلیمی و تربیتی ادارہ ہے جہاں دارالعلوم دیوبند کے مزاج سے مکمل ہم آہنگ نصابِ تعلیم و مؤثر طریقہ تدریس حسنِ انتظام عملی تربیت سے طالبات کو آراستہ و پیراستہ کیا جاتا ہے۔ طالبات کے اندر مختلف صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کی کوششیں کی جاتی ہیں‘ اسی ضمن میں یومِ جمہوریہ کے موقع پر ادارہ میں تقریب یومِ جمہوریہ و پرچم کشائی بتاریخ 26؍جنوری بروزِ اتوار صبح 8:30؍بجے منعقد ہوگی۔ اس موقع پر مہمانانِ خصوصی حضرت مولانا عبدالعلیم صاحب قاسمی نائب قاضی نرمل‘ مفتی احسان شاہ قاسمی صراط مستقیم ٹرسٹ نرمل‘ حافظ امجد شاہ خان دارالقرآن موتی نگر تشریف لائیں گے۔ خادم جامعہ مولانا امتیاز خان مفتاحی ماہر نرملی نے عامۃ المسلمین سے گزارش کی ہے کہ وہ یومِ جمہوریہ تقاریب میں جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×