احوال وطن

جامعہ ملیہ میں نئے شہریت قانون پر مسلسل احتجاج‘ سمسٹر امتحان ملتوی

نئی دہلی: 14؍ڈسمبر (پریس ریلیز) نئے شہریت ترمیم قانون کے مطابق گزشتہ روز جامعہ ملیہ کے طلباء کے پر امن مظاہرے پر پولیس کی لاٹھی چارج سے طلباء میں غصہ ہے۔ کئی طلبا ء شدید زخمی ہیں اور وہ امتحانات میں حصہ لینے کی حالت میں نہیں ہیں۔ احاطے میں کشیدگی برقرارہے۔ اس کومد نظر رکھتے ہوئے آئندہ احکامات تک یونیورسٹی انتظامیہ نے سمسٹر امتحانات ملتوی کردیئے ہیں ۔ جامعہ کے میڈیا انچارج احمد عظیم نے امتحانات ملتوی کئے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جمعہ کو احتجاج کے دوران امتحانات ہوئے تھے, لیکن کشیدگی مزید بڑھنے کی وجہ سے انتظامیہ کو احتیاطی طور پر یہ قدم اٹھانا پڑا ۔ اب فی الحال آج کے امتحانات ملتوی کئے گئے ہیں ۔
واضح ر ہے کہ جمعہ کو طلباء نے شہریت قانون کے سلسلے میں پارلیمنٹ تک مارچ کیا تو پولیس نے انہیں جامعہ کے مرکزی دروازے کے نزدیک روک لیا اور لاٹھی چارج کیا جس میں تقریبا 70 طلباء زخمی ہو گئے ۔ طلباء نے بھی پولیس پر پتھراؤ کیا۔ جس میں کچھ پولیس اہلکار بھی زخمی ہیں ۔ طلبا ء کا احتجاج جاری ہے اور اب انہیں اساتذہ کی بھی حمایت حاصل ہے۔ مرکزی یونیورسٹی ٹیچرس یونین نےبھی طلباء پر پولیس کاروائیکی سخت مذمت کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×