احوال وطن

جامعہ ملیہ اسلامیہ کی ڈاکٹر ذاکر حسین لائبریری کی خدمات دو بارہ بحال

نئی دہلی: 11/مارچ (پریس ریلیز) احمد عظیم پی آر اواینڈ میڈیا کو آرڈینیٹر تقریبا تین ماہ کے طویل معطلی کے بعد جامعہ ملیہ اسلامیہ کی ڈاکٹر ذاکر حسین لائبریری آج ایک مرتبہ پھر طلباء کے استفادہ کے لیے بحال کر دی گئی ہے۔ 15 دسمبر 2019 سے بند لائبریری کی تمام خدمات بند پڑی تھیں۔ اس کا پرانا سیکشن ابھی نہیں کھلا ہے۔


لائبریری میں لائٹوں کی جدید کاری کے علاوہ نئی آرام دہ کرسیوں کا انتظام کیا گیا ہے۔ لائبریری کی اس بڑے پیمانے پر تزئین و آرائش کے بعد دوبارہ کھولے جانے پر یونیورسٹی کی طلباء برادری نے اس کا زبردست استقبال کیا۔


ریڈنگ ہال، ریسرچ فلور، ریفرنس، پریوڈیکل سیکشن اور 150 کمپیوٹرز پر مشتمل ڈیجیٹل ریسورس سینٹر پر مشتمل تقریبا 800 نشستوں کی گنجائش کے ساتھ، لائبریری نے آج تقریبا اپنی تمام خدمات دوبارہ شروع کردیں۔ لائبریری حسب معمول اب رات 12 بجے تک کھلی رہے گی۔ لائبریری ایل ای ڈی لائٹس، داخلی فیس لفٹنگ اور چونا قلعی وغیرہ کا کام اب بھی جاری ہے۔یہ انتہائی اطمینان کی بات ہے کہ بھاری مشکلات کے باوجود لائبریری اپنے بجٹ مختص کو پوری طرح سے استعمال کرنے اور الیکٹرانک ڈیٹا بیس پر اس کی رکنیت کی تجدید کرنے میں کامیاب رہی ہے۔


قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر الیاس حسین نے طویل عرصے کے بعد لائبریری کے نئے بلاک کے دو بارہ کھلنے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ جلد ہی لائبریری کا پرانا سیکشن بھی کھول دیا جائے گا۔
لائبریری بند کے دوران ملے وقت کا استعمال لائبریری مینجمنٹ سوفٹویئر کو اوپن سورس سافٹ ویئر میں موثر انضمام اور وسائل کی تلاش کے لیے منتقل کرنے میں کیا گیا۔اس درمیان مرکزی لائبریری کے عملے کے ذریعے فیکلٹی اور ڈیپارٹمنٹل لائبریریوں کی ایک بڑی تعداد کے کام کو بہتر بنانے کے لئے بھی استعمال کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×