ریاست و ملک

انڈین ریلوے نے دی مسافروں کو بڑی سہولت، اب پوسٹ آفس سے بھی بک کرسکتے ہیں ٹکٹ

نئی دہلی: اگر آپ ہندوستانی ریل سے سفر کرتے ہیں تو آپ کیلئے خوشخبری ہے ۔ دراصل مسافروں کی سہولت اور ضرورت کو دیکھتے ہوئے اب انڈین ریلوے کیٹرنگ اینڈ ٹورزم کارپوریشن یعنی آئی آر سی ٹی سی (IRCTC) ایک نئی اسکیم کی شروعات کرنے جارہا ہے ۔ اب آپ نزدیکی پوسٹ آفس میں ہی ٹرین ٹکٹ بک کرسکتے ہیں ۔ اس سہولت سے ریلوے اسٹیشنوں کے کاونٹر پر بھی بھیڑ نہیں لگے گی ۔

جانکاری کے مطابق ریل اور مواصلات کے وزیر اشونی ویشنو چھ جنوری کو اترپردیش کے 9147 پوسٹ آفس سے ریلوے ریزرویشن ٹکٹ جاری کرنے کی اسکیم کی شروعات کریں گے ۔ چھ جنوری سے ہی سبھی ریاست کے سبھی برانچ پوسٹ آفس تک گرامی ڈاک سیوک یعنی جی ڈی ایس مسافروں کیلئے ٹرینوں کے ریزرویشن ٹکٹ بنا سکیں گے ۔

ریلوے ٹکٹ بک کرنے کا سسٹم آئی آر سی ٹی سی کے تعاون سے لاگو کیا جائے گا ۔ آئی آر سی ٹی سی کے اتھائزڈ ایجنٹوں کی طرح گرامین ڈاک سیوک دوردراز گاوں میں یہ ٹکٹ بناسکیں گے ۔ اس کے علاوہ چھ جنوری کو ہی وزیر ریلوے نئی ٹرینوں کا تحفہ بھی گومتی نگر اسٹیشن کو دیں گے ۔ ریلوے کے وزیر گومتی نگر ریلوے اسٹیشن سے نئی ٹرین کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے ۔ اس کے علاوہ اشونی ویشنو ٹرینوں کی مرمت کیلئے بنی واشنگ پٹ لائن کا بھی افتتاح کریں گے ۔
آزادی کے امرت مہوتسو کے موقع پر 75 وندے بھارت ایکسپریس ٹرین چلانے کا راستہ صاف ہونے لگا ہے ۔ وندے بھارت بنانے کیلئے ٹینڈر پروسیس جنگی پیمانے پر چل رہا ہے ۔ اس میں نو کمپنیوں نے دلچسپی دکھائی ہے ۔ اس سے پہلے وزیر اعظم مودی نے ہندوستان کے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر 75 شہروں کے درمیان وندے بھارت ٹرین چلانے کا اعلان کیا تھا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×