افکار عالم

اسرائیل کی الجلبوع جیل سے عمر قید کی سزا کاٹ رہے چھ فلسطینی قیدی سرنگ کھود کر فرار

تل ابیب: 7؍ستمبر (ذرائع) اسرائیل کے شمال میں واقع شہر بیسان کے نزدیک واقع الجلبوع جیل سے آج پیر کو علی الصبح چھ فلسطینی قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ یہ تمام فلسطینی ایک سرنگ کے راستے فرار ہوئے جو انہوں نے خود کھودی تھی۔ اسرائیلی پولیس فوجی ہیلی کاپٹروں کی معاونت سے مذکورہ قیدیوں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن کر رہی ہے۔ اندازہ ہے کہ فرار ہونے والے تمام چھ قیدیوں کا تعلق مغربی کنارے میں جنین سے ہے اور وہ ممکنہ طور پر مغربی کنارے کے شمال میں داخل ہونے میں کامیاب ہو چکے ہوں گے۔ مفرور فلسطینیوں میں سے پانچ کا تعلق اسلامی جہاد تنظیم اور ایک کا تعلق فتح موومنٹ (کے عسکری ونگ الاقصی بریگیڈز) سے ہے۔ ایک اسرائیلی نیوز ویب سائٹ کے مطابق یہ تمام قیدی عمر قید کی سزا کاٹ رہے تھے۔ اسرائیلی اخبار "ہآرٹز” کے مطابق فلسطینی قیدیوں کی جانب سے کھودی گئی سرنگ کی لمبائی درجنوں میٹر تک جا پہنچتی ہے۔ سرنگ کے دہانے کا انکشاف جیل کی بیرونی دیوار کے باہر چند میٹر کے فاصلے پر ہوا۔ واضح رہے کہ اسرائیل کی الجلبوع جیل میں سیکورٹی کا کڑا پہرا ہوتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×