افکار عالم

ایران میں مظاہروں کے دوران 40 بچوں کی ہلاکت پر عالمی اداروں کا اظہارِ تشویش

ایران میں گذشتہ ستمبر میں ایک نوجوان لڑکی مہسا امینی کی پولیس کی حراست میں مبینہ تشدد سے موت کے بعد پھوٹنے والے احتجاجی مظاہروں میں بچوں کی ہلاکتوں پرعالمی اداروں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے جمعرات کو جنیوا میں انسانی حقوق کونسل کے اجلاس کے آغاز پر کہا کہ ایران میں احتجاج کے آغاز سے اب تک 14000 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں بچے بھی شامل ہیں، جب کہ 300 سے زیادہ ہلاک ہونے والوں میں 40 بچے اور 20 خواتین شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×