افکار عالم

انسٹاگرام صارفین کے لاکھوں اکاؤنٹس اچانک سسپنڈ‘

سان فرانسسکو: 31؍اکتوبر (عصرحاضر) انسٹاگرام کے کئی صارفین نے آج دوپہر میں اچانک اپنا اکاؤنٹ معطل دیکھ کر حیران رہ گئے۔ کیونکہ ہزاروں لوگوں  کے اکاؤنٹس کو بغیر کسی وضاحت کے اچانک معطل کردیا گیا۔ مسائل پیر کی رات 12:45 بجے شروع ہوئے اور تب سے اب تک عالمی سطح پر بندش کی سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر کو 3,000 سے زیادہ شکایات موصول ہو چکی ہیں۔ ان میں سے، 58 فیصد کو ایپ کے ساتھ مسائل کا سامنا ہے، 38 فیصد کو لاگ ان کے مسائل کا سامنا ہے اور 4 فیصد کو ویب سائٹ کے ساتھ مسائل کا سامنا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام کو لے کر بڑی خبر سامنے آ رہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ انسٹاگرام کے کئی صارفین اکاؤنٹ سسپنشن کی پریشانیوں سے دو چار ہو رہے ہیں۔ یعنی کئی اکاؤنٹس سسپنڈ ہو گئے ہیں جس کی شکایتیں لگاتار سامنے آ رہی ہیں۔ کچھ صارفین انسٹا کا استعمال ہی نہیں کر پا رہے ہیں۔ انسٹا اکاؤنٹ سسپنڈ ہونے کی وجہ سے کئی لوگ پریشان ہیں اور ٹوئٹر پر اس کی شکایت کر رہے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں دو گھنٹے کے لیے واٹس ایپ بھی ڈاؤن رہا تھا۔ حالانکہ ہمیشہ کی طرح فیس بک نے اس بار بھی واٹس ایپ بند رہنے کے پیچھے کی اصلی وجہ نہیں بتائی تھی۔ بہرحال، جن لوگوں کے انسٹا پروفائل سسپنڈ کیے جا رہے ہیں، انھیں کوئی وجہ بھی نہیں بتائی گئی ہے۔ یہ کمپنی کی طرف سے ہو رہا ہے یا انسٹا ہیک ہو گیا ہے، یہ بھی واضح نہیں ہے۔
عام طور پر ایسا مسئلہ تب ہوتا ہے جب کسی کمپنی کے سرور پر سائبر اٹیک ہو جاتا ہے۔ کیونکہ ایک بار ٹوئٹر کے ساتھ ایسا ہی ہوا تھا۔ کئی بڑے اکاؤنٹس ہیک کر لیے گئے تھے۔ بعد میں پتہ چلا کہ کسی ہیکر نے ٹوئٹر کا بیک اِنڈ ایکسس لے لیا تھا۔ انسٹاگرام کے تازہ مسئلہ پر کمپنی نے ایک ٹوئٹ ضرور کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ کمپنی اسے ٹھیک کر رہی ہے۔ حالانکہ اس بار بھی یہ نہیں بتایا گیا کہ مسئلہ پیدا کیوں ہوا ہے اور کیوں صارفین کے اکاؤنٹ خود سے سسپنڈ کیے جا رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×