احوال وطن

میٹرو شہروں میں 65 فیصد لوگ سرمایہ کاری کے طور پر سونے کو ترجیح دے رہے ہیں

نئی دہلی، 13 اکتوبر (عصرحاضر) ملک کے میٹرو شہروں میں 65 فیصد لوگ اپنی آمدنی کا ایک حصہ کسی نہ کسی شکل میں سونے میں انویسٹ کرتے ہیں اور یہ ایک مقبول متبادل بن کر ابھراہے۔ ایکسس مائی انڈیا نے جمعرات کو جاری کردہ انڈیا انویسٹمنٹ بیہیوئیر اسٹڈی میں بتایا کہ میٹرو شہروں میں 58 فیصد لوگوں نے سرمایہ کاری کے ذرائع کے طور پر سونے کو ترجیح دی ہے جبکہ 35 فیصد آبادی نے ڈیجیٹل سونے کے تئیں بیداری ظاہر کی ہے۔ اس میں 10 فیصد لوگوں نے کہا کہ وہ پہلے ہی ڈیجیٹل گولڈ میں سرمایہ کاری کر چکے ہیں۔ یہ مطالعہ ڈیجیٹل گولڈ پر ایک سرمایہ کاری ذرائع کے طورپر مرکوزہے۔ ہندوستانی میٹرو اور غیر میٹرو شہروں میں سرمایہ کاری کے رویے، مالی بیداری، اہم رکاوٹوں اور سرمایہ کاری پر مبنی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ 18-24 سال کی عمر کے 15 فیصد نوجوانوں نے ڈیجیٹل گولڈ میں سرمایہ کاری کرنے کا پختہ ارادہ ظاہر کیا ہے۔ ڈیجیٹل گولڈ میں سرمایہ کاری کرنے والوں میں 55 فیصد مرد اور 45 فیصد خواتین ہیں۔ سونے میں سرمایہ کاری تلاش کرتے وقت یقین ایک اہم عنصر رہا جس میں 76 فیصد آبادی نے صرف ایک قابل اعتماد برانڈ سے سونا خریدا اور 54 فیصد آبادی نے کہا کہ اگر کوئی ہندوستانی حکومت کی حمایت یافتہ کمپنی جو ڈیجیٹل گولڈ میں سرمایہ کاری کرنے کو آسان بناتی ہے تو وہ ڈیجیٹل گولڈ میں سرمایہ کاری کرنے کی کوشش کریں گے۔ پردیپ گپتا، چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر، ایکسس مائی انڈیا نے کہا، "ہندوستان کے بڑے شہروں میں تیزی سے ڈیجیٹلائزیشن ہواہے اور اس کا اثر لوگوں کے سرمایہ کاری کے رویے میں دیکھا جا سکتا ہے۔ سرمایہ کاری کے ڈیجیٹل طریقے زور پکڑ رہے ہیں اور ڈیجیٹل خواندگی اور سلامتی سے متعلق خدشات کو دور کرنے کے سلسلے میں ایک معاون انفراسٹرکچر کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔ ہمارا سروے اس مطالعہ پر مرکوز تھا کہ آبادیاتی تبدیلی اور وقت کے ساتھ سرمایہ کاری کیسے بدل رہی ہے اور عوام کی نبض کی بنیاد پر کن رجحانات کی پیش گوئی کی جا سکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×