
کورونا وائرس؛ 31؍مارچ تک تمام مسافر ٹرین منسوخ: وزیر ریلوے پیوش گوئل
نئی دہلی: 22؍مارچ (عصر حاضر) وزیر اعظم نریندر مودی کے جنتا کرفیو کے اعلان کے بعد بھارتیہ ریلوے نے جنتا کرفیو کے دوران بھارت کی تمام مسافر ٹرینوں کی منسوخی کا اعلان کیا تھا‘ تاہم آج ساری ٹرینیں منسوخ ہیں‘ اس درمیان وزیر ریلوے پیوش گوئل نے ایک نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ ٹرینوں کی منسوخی کا جو فیصلہ لیا گیا ہے وہ 31؍مارچ تک جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ جس میں میل؍ ایکسپریس‘ ٹرینیں‘ پریمیم ٹرینیں‘ مسافر ٹرینیں‘ کونکن ریلوے سب شامل ہیں۔ کولکتہ میٹرو اور مضافاتی ٹرینوں کی صرف کم سے کم خدمات آج 24؍گھنٹے جاری رہیں اس کے بعد کولکتہ کی تمام میٹرو اور مضافاتی ٹرین خدمات بھی 31؍مارچ تک منسوخ رہیں گی۔
Strengthening precautions against COVID-19, Railways has decided that no passenger train will run up to 31st March.
Let us work together as #IndiaFightsCorona pic.twitter.com/374b0V5sD3
— Piyush Goyal (@PiyushGoyal) March 22, 2020
مسافروں کے لیے ایک بڑی راحت کے طور پر ان تمام منسوخ شدہ ٹرینوں میں کی گئی بکنگ کی رقم 21؍جون تک حاصل کی جاسکتی ہے۔ ہندوستانی ریلوے کی ٹرینیں جو آج صبح 4؍بجے سے پہلے اپنا سفر شروع کرچکی ہیں اپنی منزلوں تک پہنچ جائیں گی۔