ریاست و ملک

انڈین ریلوے یکم جون سے 200؍نان اے سی ٹرینیں چلائے گا: پیوش گوئل

نئی دہلی: 20؍مئی (عصر حاضر) ریلوے کے مرکزی وزیر پیوش گوئل  نے ٹویٹ کرکے یہ اطلاع دی ہے کہ محکمۂ ریلوے نے یکم جون سے 200 مزید ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ 200 ٹرینیں نان اے سی ہوں گی ۔ گوئل کے مطابق محکمہ ریلوے یکم جون سے اپنے ٹائم ٹیبل کے حساب سے ہر دن 200 نان اے سی ٹرینیں چلانے جارہا ہے ۔ ان ٹرینوں کی بکنگ جلد ہی شروع ہوگی ۔ حالانکہ اس کی مقررہ تاریخ کو لے کر کوئی جانکاری نہیں دی گئی ہے ۔

پیوش گوئل نے ٹویٹ کیا کہ مزدوروں کیلئے بڑی راحت ، آج کے دن تقریبا 200 شرمک اسپیشل ٹرینیں چل سکیں گی اور آگے چل کر یہ تعداد بڑے پیمانے پر بڑھ پائے گی ۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×