حیدرآباد و اطراف

سی اے اے، این آر سی، این پی آر کے خلاف شہر حیدرآباد میں احتجاجی ترنگا ریلی

حیدرآباد: 9/جنوری (پریس ریلیز) شہریت ترمیمی قانون،سی اے اے، این آر سی، این پی آر کے خلاف بتاریخ ۱۰؍ جنوری بروز جمعہ ٹھیک ۲؍ بجے دن عیدگاہ میر عالم سے زیر قیادت نقیب ملت بیرسٹر الدین اسد الدین اویسی ایم پی و صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین زیر اہتمام یونائیٹیڈ مسلم ایکشن کمیٹی سی اے اے، این آر سی، این پی آرکے کالے قانون کے خلاف احتجاجی ترنگا ریلی عظیم الشان پیمانے پر نکالی جائے گی۔
نماز جمعہ ٹھیک۱؍ بجے عیدگاہ میر عالم پر ادا کی جائے گی، بعد ازاں ٹھیک ۲؍ بجے ریلی عیدگاہ میر عالم سے شاستری پورم روانہ ہو گی اور ۵؍ بجے ریلی کا اختتام عمل میں آئے گا۔
عامۃ المسلمین اپنی سہولت کے مطابق مقامی مساجد میں جمعہ کی ادائیگی کے بعد اس ریلی میں شرکت کریں، ایکشن کمیٹی کے احتجاجی پروگرام میں مختلف جماعتوں، تنظیموں ، انجمنوں کے نمائندے واہم شخصیتیں، جہدکار علماء کرام ومشائخین شریک ہوں گے۔ ایکشن کمیٹی کے ذمہ دارمولانا سید اکبر نظام الدین حسینی صابری، مولانا سید قبول بادشاہ شطاری،مولانا رحیم الدین انصاری، جناب اکبر الدین اویسی، مولانا حافظ پیر شبیر احمد،مولانا حامد محمد خان، مفتی حافظ سید صادق محی الدین، مفتی غیاث الدین رحمانی، مولانا شاہ جمال الرحمن مفتاحی،مولانا حسام الدین ثانی جعفر پاشاہ، مولانا سید مسعود حسین مجتہدی ، مولانا سید اولیاء حسینی مرتضیٰ پاشاہ،مولانا سیداحمدالحسینی سعید قادری، مولانا نثار حسین آغا، مولانا صفی احمد مدنی، جناب ضیاء الدین نیر، جناب سید منیر الدین احمد مختار نے ائمہ مساجد و خطیب صاحبان سے اپیل کی ہے کہ وہ شہریت کے سیاہ قانون این آر سی، این پی آر کے بارے میں اپنے خطابات کے ذریعہ عوامی شعور کو بیدار کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×