حیدرآباد و اطراف
تلنگانہ حکومت نے 9؍محرم کو اختیاری اور یومِ عاشورہ کو عام تعطیل کا کیا اعلان
حیدرآباد: 18؍اگست (عصرحاضر) تلنگانہ حکومت نے یومِ عاشورہ کی مناسبت سے 9 محرم کو اختیاری اور 10 محرم کو یوم عاشورہ کی عام تعطیل کیلئے تاریخوں میں تبدیلی کی ہے۔ رویت ہلال کے مطابق حکومت نے پہلے سے اعلان کردہ تاریخوں میں تبدیلی کے احکامات جاری کئے۔ چیف سکریٹری نے جی او آر ٹی 1827 جاری کیا جس کے تحت 9 محرم کی اختیاری تعطیل 19 اگست جمعرات کو رہے گی جبکہ یوم عاشورہ کی عام تعطیل 20 اگسٹ جمعہ کو ہوگی۔ حکومت نے سابقہ احکامات میں چہارشنبہ اور جمعرات کو علی الترتیب اختیاری اور عام تعطیل کا اعلان کیا تھا تاہم رویت ہلال کے مطابق تعطیلات کے ایام میں تبدیلی کی گئی۔