حیدرآباد و اطراف

حالیہ بلدی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے بی جے پی کارپوریٹر کی اچانک موت

حیدرآباد: 31؍دسمبر (عصرحاضر) ایل بی نگر حلقہ کے تحت لنگوجی گوڑہ ڈویژن سے نومنتخب کارپوریٹر اکولا رمیش گوڑ کارڈیک اٹیک کے بعد جمعرات کے روز انتقال کر گئے۔ انہوں نے بی جے پی کی نمائندگی کرنے والے لنگوجی گوڑہ ڈویژن سے جی ایچ ایم سی انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔

بی جے پی ریاستی صدر بانڈی سنجے نے گوڑ کی موت پر گہرے صدمے کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ بہت بدقسمتی کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی شاندار جیت درج کرنے کے باوجود ، گوڑ  کارپوریٹر کا حلف لینے سے پہلے ہی چل بسے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×