حیدرآباد و اطراف

اولڈ ملک پیٹ وارڈ 26 میں 3؍دسمبر کو ہوگی دوبارہ رائے دہی

حیدرآباد: یکم؍دسمبر (عصر حاضر) ریاستی الیکشن کمیشن (ایس ای سی) نے  3 دسمبر کو صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک وارڈ 26-اولڈ ملک پیٹ کے تمام پولنگ اسٹیشنوں میں دوبارہ پولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ملک پیٹ وارڈ میں سی پی آئی امیدوار کے انتخابی نشان کے غلط پرنٹ ہونے کی وجہ سے ری پولنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔  ایم اے اینڈ یو ڈی سکریٹری اروند کمار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر پر کہا کہ دوبارہ پولنگ کے دوران وارڈ 26 میں ووٹرز کی درمیانی انگلی پر سیاہی لگائی جائے گی۔ ملک پیٹ سرکل کے جنرل ابزرور  نے غلط طباعت کی نشاندہی کروائی جس پر اعلی حکام نے چوکسی برتتے ہوئے اس پر ایکشن لیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×